ٹھٹھہ کے الیکٹرک جانب سے دھابیجی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد 150

ٹھٹھہ کے الیکٹرک جانب سے دھابیجی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد

ٹھٹھہ کے الیکٹرک جانب سے دھابیجی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی میں آوْ عہد کریں اور سربلند پاکستان مہم کے تحت ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جسمیں ایم پی اے ساجد جوکیو ، امیر حیدر شاہ شیرازی ، ریجنل ہیڈ عدنا سمیع ، ڈپٹی ڈائریکٹر نسیم جانی شیخ ، جی ایم شیراز عظیم خان ، ایریا منیجر ثاقب کندہر ، فقیر نبی بخش بلوچ ، سکندر پہنور اور داود شاہ خان و دیگر نے دورہ کیا اس موقع پر شہر بھر سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے آکر اپنا طبی معائنہ کرایا اور تشخیص مرض کے تحت ادوایات لیں

دوسری طرف صارفین نے اپنے بجلی بلز بھی چیک کرائے زیادہ بلنگ میٹر ریڈنگ اور مشترکہ لگے میٹروں سے بجلی چوری کی شکایات بھی درج کروائیں اس حوالہ سے مختلف صارفین کے واجب الادا رقوم میں 75% فی صد خصوصی رعایت پیکج بھی کی گئ کے الیکٹرک کے لگائے گئے اس اقدام کو شہریوں نے سراہا روشنی باجی کے نام سے خواتین کو آگاہی معلومات کے لئے ادارہ کی خواتین لڑکیاں بھی موجود تھیں

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریجنل آفیسر عدنان سمیع کا کہنا تھا کے کے الیکٹرک اپنے صارفین کو مایوس نہی کرے گی بجلی چوری کو سختی سے روکا جائے گا سربلند پاکستان ، آوّ عہد کریں اور روشنی باجی کے نام سے آگاہی مہم ادارے کا منشور ہے کہ کراچی و قرب و جوار کے صارفین کو بجلی فراہمی یقینی بناتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے جو تب ہوگا جب ادارہ اور صارف ایک دوسرے کے ساتھ سچائ سے تعاون کرے کنڈہ مافیا اس معاشرے کا بدترین ناسور ہے اسکا خاتمہ ضروری ہے

ایم پی اے ساجد جوکیو اور سابق ایم پی اے امیر حیدر شاہ شیرازی نے کے الیکٹرک کے اس مثبت اور تعمیری اقدام کو کراچی و ٹھٹھہ کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کے ای اپنے ان اقدامات کو عملی صورت میں ڈالے تو صارفین ہر قسم کی اذیت سے محفوظ ہوں ہمیں امید ہیکہ کے ای آنے والی گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر ایشوز کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں