خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ضلعی جائزہ کیمٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس منعقد
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ضلعی جائزہ کیمٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ شاہد رحمان سمیت تعمیراتی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ضلع خانیوال میں 1256 مختلف ترقیاتی سکیموں پر تعمیر کا کام جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے جاری اور نئے 14-ارب 85- کروڑ 90- لاکھ مالیت کے ترقیاتی منصوبہ جات پر کام کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس،ہیلتھ،واٹر سپلائی،سینیٹیشن، روڈز، انہار کی ترقیاتی سکیموں کی جانچ پڑتال کی۔انھو ں نے سکول اینڈ ہائر ایجوکیشن،سپورٹس، ہیلتھ،واٹر سپلائی،سینٹیشن،
سوشل ویلفیئر پر شروع ہونے والے کام کی بھی پڑتال کی اور لوکل گورنمنٹ،انہار، پبلک بلڈنگز، زراعت،ایمرجنسی سروسز اور اوقاف کی نئی سکیموں پر کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری سکیموں کو بروقت…