ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی بے آسرا اور بے سہارالوگوں کی مدد کے لیے متحرک ہو گئے 153

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی بے آسرا اور بے سہارالوگوں کی مدد کے لیے متحرک ہو گئے

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی بے آسرا اور بے سہارالوگوں کی مدد کے لیے متحرک ہو گئے

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی بے آسرا اور بے سہارالوگوں کی مدد کے لیے متحرک ہو گئے۔ فاونڈیشن آف وزڈیم کےزیر اہتمام ننھے مددگارپروگرام کے تحت ونٹر گفٹس کی تقسیم کی گئی۔ڈپٹی کمشنر تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔تقریب میں سرکاری افسران صحافیوں ،فاونڈیشن کے عہدیداران حافظ اسماعیل ،فرخ ندیم ،محمد اسامہ،اعظم فاروق رسول، اشرف مغل، اصغر سہو اور سوسائٹی کےافراد نے شرکت کی

۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع خانیوال میں سرکاری سطح پرعملی کام کرنےوالی این جی اوزکی سرپرستی کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ضلع بھر میں بے بس اور مجبور لوگوں کی مدد کے لیے سماجی تنظیموں کو متحرک کیا جا رہا ہے اورفلاحی معاشرہ کے قیام کے لیے سول سوسائٹی کے مضبوط افراد کمزور افراد کے دست و بازو بن جائیں ۔انھو ں نے کہا کہ غریب اور نادار لوگوں کی مدد ہم سب کی ذمہ داری ہے

اوراہل ثروت، مخیر حضرات مستحقین کی مدد کر کے ان کے مسائل کا بوجھ ہلکا کریں اور اپنی آخرت سنواریں۔ڈپٹی کمشنر نے ننھے مددگار پروگرام کے تحت200 بچوں میں وینٹر گفٹس تقسیم کیے۔ جن میں 50مسیحی بچے بھی شامل تھے۔ صدر فاونڈیشن محمد اسامہ نے بتایا کہ ونٹر گفٹس میں جرسی ، ٹوپی، جرابیں اور سٹیشنری کا سامان شامل ہےاورننھے مددگار پروگرام کے تحت تعلیم و صحت سمیت دیگر شعبوں میں بھی کام کیا جا رہا ہے۔تقریب میں موجود بچوں نے ملی نغمے اور قومی نظمیں سنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں