خانیوال ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ صحت نے عطائیوں اور بغیر اجازت ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع 95

خانیوال ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ صحت نے عطائیوں اور بغیر اجازت ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

خانیوال ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ صحت نے عطائیوں اور بغیر اجازت ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ صحت نے عطائیوں اور بغیر اجازت ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ تحصیل کبیر والا میں ایک کاروائی کے دوران ڈرگ انسپکٹر نے عطائی کا کلینک سیل کر دیا۔ مذکورہ عثمان نامی عطائی جو کہ ڈسپنسرپل باگڑپر الشفاء ہسپتال اینڈمیٹرنٹی ہوم بنا کر لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا تھا۔

اس کی دوکان پر سی سیکشن آپریشن بھی کیے جاتے تھے جبکہ وہاں پر کوئی ڈاکٹر و خاتون عملہ بھی موجو د نا تھا۔ عطائی کی دوکان کو سیل کر کے کیس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوادیا گیا ہے۔ ایک اور کاروائی کے دوران آٹھ کسی چوک پر ایک بغیر لائسنس چلنے والا میڈیکل سٹور سیل کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی گئی۔ الکریم میڈیکل سٹور پر ممنہ ادویات کی خرید و فروخت بھی کی جا رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں