مواہ رڑاہ، سابق چیرمین یونین کونسل کنیل حاجی چوھدری سردار علی100سال کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے 128

مواہ رڑاہ، سابق چیرمین یونین کونسل کنیل حاجی چوھدری سردار علی100سال کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

مواہ رڑاہ، سابق چیرمین یونین کونسل کنیل حاجی چوھدری سردار علی100سال کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے) مواہ رڑاہ کی عظیم مذہبی، روحانی، سیاسی و سماجی شخصیت، سابق چیرمین یونین کونسل کنیل حاجی چوھدری سردار علی100سال کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ نماز جنازہ مٹھی جنڈ مواہ میں ادا کی گئی، حضرت علامہ مولانہ پیر محمد حبیب الرحمان محبوبی سجادہ نشین دربار عالیہ فیض پور شریف نے نماز جنازہ پڑھائی،

سابق وزیر اعظم چوھدری عبدالمجید، ممبر اسمبلی چوھدری قاسم مجید، سمیت کثیر تعداد میں سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کی نماز جنازہ میں شرکت، مرحوم سابق ڈسٹرکٹ کونسلر چوھدری محمود احمد قاضی اور قاضی عبدالشکور کے والد تھے، علاقہ مواہ رڑاہ کی فضا سوگوار میں مبتلا۔ تفصیلات کے مطابق مواہ کی عظیم دینی و روحانی شخصیات قاضی سردار علی 100برس کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

ان کی نماز جنازہ مواہ مٹھی جنڈ کے مقام پر ادا کی گئی۔ حضرت علامہ مولانہ پیر محمد حبیب الرحمان محبوبی سجادہ نشین دربار عالیہ فیض پور شریف نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم چوھدری عبدالمجید، ممبر اسمبلی چوھدری قاسم مجید، ڈپٹی کمشنر چوھدری امجد اقبال، اADCGچوھدری ساجد اسلم،

نائب تحصیلدار چوھدری محمد ایوب، سابق جج چوھدری مشتاق احمد، سابق امیدوار اسمبلی عظیم بخش چوھدری، سابق ڈی جی صحت عامہ ڈاکٹر ارشد اقبال، سابق امیدوار اسمبلی چوھدری خلیق الزماں، سابق ایڈمنسٹریٹر اسلام گڑھ لالہ تصدق علی رفیقی، پیپلز پارٹی سی ای سی کے رکن چوھدری ناظم علی سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں