114

اندرون سندھ زہریلی شراب پینے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے

اندرون سندھ زہریلی شراب پینے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے

اندرون سندھ زہریلی شراب پینے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ کے شہروں ٹنڈو الہ یار  اور ٹنڈوآدم میں زہریلی شراب پینے سے 14افراد دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ٹنڈو الہ یار میں زہریلی شراب سے مزید7 افراد دم توڑگئے جس کے بعد ٹنڈو الہ یار میں زہریلی شراب پینے سے اموات 9 ہوگئی ہیں۔

کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ کے مطابق زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے، 9 افراد ٹنڈو الہ یار اور 5 افراد ٹنڈو آدم میں ہلاک ہوئے ہیں۔شراب کشیدگی میں ملوث ملزم بچل مگسی کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ کچی شراب پینے سے اموات کی تعداد 20 سے زائد ہے تاہم مکمل تعداد سامنے نہ آنےکی وجہ یہ ہےکہ کچی شراب کے متاثرہ افراد اور ورثاء پولیس کو اطلاع دینےسےگریز کرتے ہیں۔

لواحقین نے حکام سے مطالبہ کیا ہےکہ کچی اور زہریلی شراب بیچنے والوں کے خلاف پولیس کارروائی کرے۔

https://youtu.be/Z9t3jaOVq3Y

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں