لوگوں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اس سلسلہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر 100

لوگوں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اس سلسلہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر

 لوگوں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اس سلسلہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ لوگوں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اس سلسلہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی عوام کے مسائل کا فوری ازالہ کرنے کے لئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے – یہ بات انہوں نے پیرووال میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا ۔

کھلی کچہری میں اہل علاقہ کی طرف سے سیوریج،صفائی سمیت تعلیم، صحت کے محکموں سے متعلقہ مسائل کی نشاندہی کی گئ۔عوامی نشاندہی پر ڈی سی نے سیوریج لائنوں کی فوری صفائی، ڈسپوزل چالو کرنے کا حکم دیا

اور چیف آفیسر ضلع کونسل اور پبلک ہیلتھ انجیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزمحمد اختر منڈھیرا، عامر شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل اور فیصل شاہ بھی موجود تھے۔ڈی ایس پی وسیم سیال، چیف آفیسر محمد حسین بنگش اور محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نےعلاقہ کی گلیوں کا بھی دورہ اورمسائل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام کی شکایات کا ازالہ عوام کی دہلیز پر جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ پیرووال میں پولیس چوکی کے قیام کے لیے ڈی پی او خانیوال سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ لکھنے کے لئے بات کروں گا۔انھوں نے کہا کہ سکول، پلے گراؤنڈ چاردیواری کی تعمیر اور واٹرفلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے شکایات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔

کھلی کچہری میں عبداللہ، عدالجبار، منور علی، وقار احمد، محمد افتخار اور دیگر افراد نے اجتمائی مسائل بیش کئے جنہیں ڈی سی نے نہایت ہمدردی سے سنا اور لوگوں کی انفرادی درخواستوں پر موقع پر احکامات صادر کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں