106

راولپنڈی تھانہ نصیر آباد کی حدود میں غلطی سے ڈمپر شہر کی حدود میں داخل

راولپنڈی تھانہ نصیر آباد کی حدود میں غلطی سے ڈمپر شہر کی حدود میں داخل

راولپنڈی( بیورو رپورٹ )راولپنڈی تھانہ نصیر آباد کی حدود میں غلطی سے ڈمپر اپنے ٹائم سے پہلے شہر کی حدود میں داخل ہواگشت کے دوران بادشاہ سلامت ایڈیشنل ایس ایچ او جاوید نے ڈرائیور کو نیچے اتارنے کو کہا تو ڈرائیور کہنے لگا یہ ڈمپر ملازم راجہ کامران کا ہے جو ویسٹریج تھانے میں تعینات ہے

راجہ کامران کو ڈرائیور نے کال ملا کر جاوید کو فون دیا تو بادشاہ سلامت نے فون کو غصے میں بند کر کے اپنے جیب میں ڈال دیا اور 2 کانسٹیبل کے ساتھ ڈمپر ڈرائیور کو مارنا شروع کر دیا اور ماں بہن کی گالم گلوچ نکالتے رہے

اور ڈمپر ڈرائیور کو تھانے شفٹ کر کے تفتیشی کمرے میں لے جاکر خوب پلاسٹک پائیپ کے ساتھ 2 سے 3 اہلکار مارتے رہے مارنے کے ٹھیک 1 گھنٹے بعد ڈمپر ڈرائیور کو بگا دیا گیاسی پی او ساجد کیانی صاحب سے اپیل ہے تھانے کی سی سی ٹی وی کیمرے کو چیک کرکے
بادشاہ سلامت ایڈیشنل ایس ایچ او جاوید جمال اور باقی 2 اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں