138

کنیلی سہار روڈ ناقص تعمیر کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کنیلی سہار روڈ ناقص تعمیر کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ سے)کنیلی سہار روڈ ناقص تعمیر کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔14کلو میٹر روڈ پانچ سال بھی پورے نہ کرسکی۔نامکمل نالیاں اور شولڈر پورے روڈ کو تباہ کر رہے ہیں۔پیرگلی روڈ کی ایک ہفتہ کی ٹریفک نے کنیلی سہار روڈ کو آثار قدیمہ میں بدل دیا۔محکمہ شاہرات میرپور نوٹس لے اور کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر روڈ کو تباہی سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرئے۔

تفصیلات کے مطابق میرپور ڈڈیال روڈ اور میرپور کھوئی رٹہ روڈ کو براستہ کنیلی سہار روڈ ملانے والی روڈ بارشوں اور ٹریفک کا لوڈ برداشت نہ کر سکی۔جگہ جگہ سے روڈ پر گہرے گڑھے بن چکے ہیں۔بجری دھڑا دھڑ اکھڑ رہی ہے۔نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا سارا پانی روڈ کے کٹاؤ کا باعث بن رہا ہے۔شولڈر بھی نامکمل اور ناقص ہونے کی وجہ سے تارکول کو بچانے کے لیے ناکافی ہیں۔حکومت آزاد کشمیر ڈیفنس روڈ پر توجہ دے

اور روڈ کو بچانے کے لیے پختہ نالیاں،شولڈر اور دیواروں کا کام جلد از سر نو کروائے۔اکھڑنے والی تارکول اور بیٹھ جانے والی روڈ پر پیج ورک کرئے۔عوام علاقہ نےMLAچودھری قاسم مجید اور تحریک انصاف کے حکومتی معاون خصوصی چودھری اقبال سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کی سہولت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں