139

پنڈی بھٹیاں کے نواحی شہر سکھیکی منڈی میں نوجوانوں کا خواب پورا ہوگیا

پنڈی بھٹیاں کے نواحی شہر سکھیکی منڈی میں نوجوانوں کا خواب پورا ہوگیا

پنڈی بھٹیاں(تحصیل رپورٹر/عامر شہزاد سے)پنڈی بھٹیاں: پنڈی بھٹیاں کے نواحی شہر سکھیکی منڈی میں نوجوانوں کا خواب پورا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سکھیکی منڈی میں نوجوانوں کا خواب پایہ تکمیل تک پہج گیا یاد رہے کہ سکھیکی منڈی کے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسلئہ پلے گراؤنڈ نہ ہونا تھا برجدارا گروپ نے پلے گراؤنڈ سینڈیم دینے کا وعدہ کیا تھا

جس کا باقاعدہ افتتاح 14فروری بروز جمعہ کو بعداز نمازِجمعہ کردیا گیا افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلامِ مجید اور نعت کریم سے کیا گیا خاور سہیل خالد رہنما پی ٹی آئی سکھیکی منڈی ریلی کی شکل میں پنڈال میں شریک ہوئے خاور سہیل خالد کے ساتھ شوکت بھٹی ایم این اے،سکندر بھٹی انشاءاللہ میئر،کوآرنیڑ میاں عزم بھٹی ،پیرسیدفیضل الحسن اور قائدین موجود تھے

قائدین کا استقبال پھولوں کی پتیاں اور ٹھول کی تاپ سے کیا گیا شوکت بھٹی ایم این اے کا بیان میں کہنا تھا کہ میں سکھیکی منڈی کے نوجوانوں کا اور سکھیکی منڈی کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہو جنہوں نے ہم کو سلیکٹ کیا اور ہم کو پیار و محبت دیا میں انشاءاللہ سکھیکی عوام کے لیے ہر وقت حاضر ہو میرے والد مہندی حسن بھٹی نے سکھیکی منڈی کے نوجوانوں سے واعدہ کیا تھا آج میں نے پورا کردیا

وہ کسی مصروفیات کی وجہ سے تشریف نہیں لا سکے سکندر بھٹی میئر حافظ آباد نے بھی بیان میں کہا کہ عوام کے ہم شکرگزار ہے آج انہوں نے افتتاحی تقریب میں آ کہ یہ ثابت کر دیا کہ آپ ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔خاور سہیل خالد رہنما پی ٹی آئی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نوجوانوں کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہو۔اور نوجوانوں کا شکر گزار ہو کہ جو مجھے اپنے بھائیوں کی طرح عزت دیتے ہیں

اور ووٹ کی شکل میں میرا ساتھ دیتے ہیں۔میں ہمیشہ سکھیکی منڈی کے نوجوانوں اور عوام کے ساتھ ہو چوبیس گھنٹے میں ان کی خدمت کیلئے حاضر ہو۔ باقی قائدین نے بھی بیانات کیے اور نوجوانوں کے دل گرما کرتے رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں