ابوظبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی اتحاد کی یمن میں بمباری، 20 افراد ہلاک
ابوظبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے دو مقامات پر مشتبہ ڈرون حملوں اور آگ لگنے سے ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
ابوظبی پر ڈرون حملوں کے بعد گزشتہ شب سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبرایجنسی کےمطابق طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہناہےکہ سعودی فضائی حملے میں حوثی باغیوں کے سابق فوجی عہدیدار کے گھر کو نشانہ بنایاگیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 2019 کے بعد سے یہ سعودی اتحاد کے تباہ کن حملے ہیں جن میں ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ متعدد گھر بھی تباہ ہوئے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے مشتبہ ڈرون حملوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ دہشت گرد حملوں کا جواب دینے کا حق رکھتےہیں۔