124

عوامی تحریک گھگھر کی جانب سے شہید عوام محترم فاضل راھو کی 35 ویں برسی گوٹھ لائق ڈنو کے عوامی ہاؤس میں منائی گئی

عوامی تحریک گھگھر کی جانب سے شہید عوام محترم فاضل راھو کی 35 ویں برسی گوٹھ لائق ڈنو کے عوامی ہاؤس میں منائی گئی

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)عوامی تحریک گھگھر کی جانب سے شہید عوام محترم فاضل راھو کی 35 ویں برسی گوٹھ لائق ڈنو کے عوامی ہاؤس میں منائی گئی جسمیں علاقہ مکینوں سمیت پارٹی رہنماوں و کارکنوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ سجاگ بار تحریک ، سندھی شاگرد تحریک کے کارکن اور سندھیانی تحریک کی خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی

رہنماوں نے تقاریر میں کہا کہ محمد فاضل راھو وہ شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی مزدور مسکین عوام اور کسانوں کے لئے وقف کی فاضل راہو باقاعدہ ایک عوامی لیڈر تھے جو ہر وقت عوام کے ساتھ انکے مسائل کو حل کرنے کے لیے سراپا احتجاج رہے فاضل راہو کی بتائ گئ راہ پر چلنے سے ہی اس فرسودہ سماج سے ہماری نجات ہو سکتی ہے اور ہم ایک آزاد وطن میں سانس لے سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں