اسلام گڑھ سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران اسلام گڑھ چوہدری لالہ پرویز کی قیادت میں پلائی موڑ میں سیوریج لائن پر کنکریٹ کی سلیپس ڈالنے کا مطالبہ
اسلام گڑھ(نامہ نگار) پلائی موڑ دوکانداروں کا وفد سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران اسلام گڑھ چوہدری لالہ پرویز کی قیادت میں میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ دفتر پہنچ گیا وہ پلائی موڑ میں سیوریج لائن پر کنکریٹ کی سلیپس ڈالنے کا مطالبہ لے کر گئے تھے جس پر بلدیہ اسلام گڑھ کے چیف آفیسر عدنان بٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے عملے کو روانہ کیا اور قلیل ترین وقت میں کنگریٹ سلیپیں ڈالنے کا کام شروع کر دیا
جس پر سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران اسلام گڑھ چوہدری پرویز نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں ممنون ہوں بلدیہ اسلام گڑھ کا جس نے فوری طور پر ہمارے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے مسئلے کو حل کے لیے اقدامات شروع کر دیے اور کنگریٹ سلیپیں ڈالنی شروع کر دی ہیں جس سے تمام تاجر بہت خوش ہیں
انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بلدیہ اسلام گڑھ آئندہ بھی تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کلیدی کردار ادا کریں گے انجمن تاجراں بھی بلدیہ و انتظامیہ اسلام گڑھ کو اس بات کی یقین دہانی کراتی ہے کہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔