104

عباسپور چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق اور ڈاکٹر مہناز اشرف کا اشرف اینڈ منیرا انڈس ہسپتال عباسپور کا دورہ

عباسپور چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق اور ڈاکٹر مہناز اشرف کا اشرف اینڈ منیرا انڈس ہسپتال عباسپور کا دورہ

عباسپور (بیورو چیف)عباسپور چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق اور ڈاکٹر مہناز اشرف
کا اشرف اینڈ منیرا انڈس ہسپتال عباسپور کا دورہ۔ ایم ٹی بی سی کی جانب سے ہسپتال کے لیے مشینیں، طبی آلات و دیگرسامان فراہم کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ نے ہسپتال کے لیے ایم ٹی بی سی کی جانب سے دیا گیا

طبی سامان وصول کیا۔ اس موقع عوام علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ عوام علاقہ نے ہسپتال کے لیے مفت آلات فراہم کرنے پر ایم ٹی بی سی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق نے کہا کہ ایم ٹی بی سی آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہے۔ حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ ملکر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سیاحت، آئی ٹی،

تعلیم،صحت، مواصلات و دیگر سیکٹر میں ایم ٹی بی سی نے سرمایہ کاری کی ہے۔ ایم ٹی بی سی کے تمام منصوبے اللہ کے فضل سے کامیاب رہے ہیں جنہیں حکومت آذاد کشمیر سمیت بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی بی سی مستقبل میں میگا پراجیکٹس شروع کرنے جارہی ہے جن میں کشمیر ائیر لائن سروس جیسے بڑے پراجیکٹس شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں