153

خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس کی صدارت میں ڈی پی ا وآفس کے کمیٹی روم میں ممبران ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس کی صدارت میں ڈی پی ا وآفس کے کمیٹی روم میں ممبران ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

خانیوال 19جنوری22(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس نے کہا ہے کہ ہمارا اولین فرض ہے کہ امن پسند معاشرے کی تشکیل کیلئے ایکدوسرے سے سبقت حاصل کریں او رہر ایسے عمل سے بچیں جس سے کسی کی عزت وآبرو‘جان ومال کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو‘استحکام پاکستان کے لیے ہم سب متحد ہیں‘امن وامان اور بھائی چارے کے لیے کام کرنیوالے لائق تحسین ہیں

ضلع خانیوال میں امن وسکون کے قیام کی خاطر ممبران ضلعی امن کمیٹی اورعلمائے کرام نے ہمیشہ رواداری‘اخوت او ربھائی چارے کو فروغ دے کرمثالی کرداراداکیا ہے‘خانیوال پولیس کو جب بھی امن وامان کے لیے ممبران ضلعی امن کمیٹی کی ضرورت پیش آئی وہ ہمیشہ پولیس کے دست وباز وبنے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈی پی ا وآفس کے کمیٹی روم میں ممبران ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

کیا۔ڈی پی او نے کہاکہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا‘ امن کمیٹی معاشرے میں امن وامان کے قیام او ربہتری کیلئے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے لہذا آپ ضلع خانیوال میں امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کیلئے پولیس کا ساتھ دیں۔اس موقع پر ممبران ضلعی امن کمیٹی نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ڈی پی او سیدندیم عباس کی جانب سے ضلع خانیوال میں امن وامان کے قیام کے لیے تمام مکاتب فکر کو اکھٹا کرنا او رساتھ لے کر چلنے کے بہترین اقدام کو سراہا۔

اجلاس میں سید علی رضا گردیزی‘سید مصدق شاہ‘میربابرعلی‘قاری سیف اللہ عابد‘شیخ ذوالفقارعلی رضوی‘مولانا رفیق شاہ جمالی‘محمد شاہد رضا قادری‘ڈاکٹر شرافت حسین بھٹہ‘مولانا فتح محمد حامدی‘سہیل رضا عابدی‘قیصردادوآنہ‘جیکب وزیر‘مظہر امین‘ذوالقرنین حیدر سمیت ضلع بھر کے ممبران امن کمیٹی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں