ٹھٹھہ سابق ایم پی اے سید امیر حیدر شاہ شیرازی کی دھابیجی پریس کلب آمد 123

ٹھٹھہ سابق ایم پی اے سید امیر حیدر شاہ شیرازی کی دھابیجی پریس کلب آمد

ٹھٹھہ سابق ایم پی اے سید امیر حیدر شاہ شیرازی کی دھابیجی پریس کلب آمد

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)سابق ایم پی اے سید امیر حیدر شاہ شیرازی کی دھابیجی پریس کلب آمد نو منتخب باڈی کو سندھ ثقافتی اجرکیں پہنائیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرپور ساکرو میرا حلقہ ہے یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ عزت سے نوازا ہے آنے والے الیکشن میں ایک بار پھر عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے

الیکشن لڑونگا پیپلزپارٹی سے امید ہیکہ وہ ہمیں ٹکٹ دے گی اسے قبل بھی ہم نے پیپلزپارٹی کو عزت دیتے ہوئے الیکشن سے پیچھے رہے اب بھرپور انداز سے الیکشن لڑے گیں اسے قبل بھی اسمبلی میں ٹھٹھہ سجاول کے مسائل کو نمایا رکھا ایک سوال کے جواب میں امیر حیدر شاہ شیرازی کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ اور خاص کر تعلقہ ساکرو میں عوام اور انکی زمینیں غیر محفوظ ہیں گذشتہ مہینوں میں تین چار ایسے واقعات ہوئے ہیں

جس پر تشویش ہے اس حوالہ سے وزیراعلی سندھ سے بات چیت ہوئ ہے دھابیجی کے فیکٹریوں میں مقامی لوگوں کو روزگار نہ ملنا بھی ایک اہم مسئلہ ہے اس پر ڈی سی ٹھٹھہ اور متعلقہ فیکٹری مالکان سے میٹنگ کرکے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع دلوانے ہیں اس موقع پر رشید جوکیو ، حافظ غلام حسین پہنور ، غلام حیدر میمن ، حاجی داود شاہ خان سمیت دیگر معزیزین علاقہ موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں