153

سلیکٹیڈ وزیراعظم خود سب سے بڑا دھشت گرد ھے چور اور ڈاکو ھے جس نے عوام کو مہنگائ کی چکی میں پیس دیا ھے، علی نواز شاہ رضوی

سلیکٹیڈ وزیراعظم خود سب سے بڑا دھشت گرد ھے چور اور ڈاکو ھے جس نے عوام کو مہنگائ کی چکی میں پیس دیا ھے، علی نواز شاہ رضوی

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر علی نواز شاہ رضوی نے کہا ھے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم خود سب سے بڑا دھشت گرد ھے چور اور ڈاکو ھے جس نے عوام کو مہنگائ کی چکی میں پیس دیا ھے این ایف سی وارڈ ھڑپ کر کے بیٹھا ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صادق علی میمن کی رھائش گاہ پر لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد کارکنوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ھوئے کیا

ان کے ھمراہ وزیراعلی کے خصوصی معاون صادق علی میمن ،افتاب خانزادہ ،امتیاز قریشی اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ کہ لانگ مارچ کا سنتے ھی ان کی ٹانگیں کانپنے لگی ھیں اور اسلام آباد میں دھشت گردی کی بات کرنے لگے ھیں ھم جیالے کسی بھی دھشت گردی سے ڈرنے والے نہی ھیں ھم نے سانحہ کارساز اور سانحہ راولپنڈی میں جانوں کا نذرانہ دے کر دھشت گردی کا مقابلہ کیا ھے ان دھشت گردوں نے آئ ایم ایف کے پاس ملک کو گروی رکھ دیا ھے گیس ،پانی کے لئے عوام ترس رھے

ھیں پٹرول اور بجلی بم عوام پر گرا رھے ھیں سچجد پوش طبقہ خودکشیوں پر مجبور ھو گیا ھےملک کا بیڑہ غرق کردیا ھے ان کا بس نہی چل رھا ھے ورنہ یہ نعرہ لگانے اور تسلیاں بجانے پر بھی ٹیکس لگا دے کشمیر بھارت کو بیچ دیا ھے ھمارے لانگ مارچ کے پہنچنے سے پہلے ھی یہ گھر روانہ ھو جائیں گے ورنہ ھم اسلام آباد میں دھرنا دے کر اس نااھل وزیراعظم کو گھر بھیج کر واپس آئیں گے انہوں نے کارکنوں کو ھدایت کی کہ وہ اسلام آباد چلنے کی تیاری کر لیں اجلاس سے خصوصی معاون صادق علی میمن نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ھم ٹھٹھہ میں لانگ مارچ کا شاندار استقبال کر کے ایک تاریخ رقم کریں گے

بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کے اعلان سے نا اھل وزیراعظم کے ساتھ ساتھ وزراء اور ترجمان بھی پریشان ہوگئے ھیں اس حکومت نے آتے ھیں غریب عوام کو مہنگائ کے سمندر میں دھکیل دیا ھے یہ ناتجربہ کار اور جھوٹے ھیں حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہی ھے ھم بلدیاتی الیکشن میں بھی بھرپور حصہ لیں گے اور چیئرمین صاحب کی ھدایت ھے کہ ورکروں کو ترجیحی دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں