103

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کا جوڈیشل حوالات خانیوال کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کا جوڈیشل حوالات خانیوال کا دورہ

خانیوال 18جنوری22(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کا جوڈیشل حوالات خانیوال کا دورہ جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات اور ملزمان کی عدالتوں میں پیشی (ان آوٹ) کے پراسس کا جائزہ لیااس موقع پر جوڈیشل گارد انچارج سب انسپکٹر نور شاہ نے ڈیوٹی بارے بریفنگ دی۔

ڈی پی او نے بخشی خانہ کے سیکورٹی انتظامات کو بھی چیک کیا۔ڈی پی او نے کہاکہ جوڈیشل ڈیوٹی بڑی حساس ڈیوٹی ہے اس لیے سستی لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی فرائض میں بدیانتی،غفلت اور کوتاہی کے مرتکب افسران کو سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں