112

ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی آٹومیشن اورکمپیوٹرائزیشن کاکام پندرہ روز کے اندر شروع کردیا جائے گا ،کمشنر مظفرآباد

ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی آٹومیشن اورکمپیوٹرائزیشن کاکام پندرہ روز کے اندر شروع کردیا جائے گا ،کمشنر مظفرآباد

مظفرآباد(پی آی ڈی)19جنوری2022کمشنر مظفرآبادڈویژن مسعودالرحمن نے کہا ہے کہ ڈویژن کے اندر پشتنی اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی آٹومیشن اورکمپیوٹرائزیشن کاکام پندرہ روز کے اندر شروع کردیا جائے گا۔ دور دراز کی تحصیلوں/ سب ڈویژنز سے عوام کوسرٹیفکیٹ کی اجرائیگی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک نہیں آناپڑے گا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر مظفرآباد میں لینڈریکاڈر سنٹرکا قیام عمل میں لایا جائے گا

عوام کو بہترین ماحول میں باعزت طریقہ سے محکمہ مال سے متعلقہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرایزیشن کے حوالہ سے منعقدہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انتظامیہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوے کیا۔ اجلاس میں ڈایریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈڈاکٹرخالدرفیق، ڈپٹی کمشنرمظفرآبادندیم احمدجنجوعہ، ڈپٹی کمشنرجہلم ویلی سیدفداحسین کاظمی ودیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ڈایریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈنے اس موقع پر بتایا

کہ اٹھمقام،لیپہ اور مظفرآباد کی تحصیلوں میں لینڈریکارڈکی کمپیوٹرائزیشن کاعمل تیزی سے جاری ہے۔محکمہ مال کے آفیسران اور سٹاف کی جانب سے اس سلسلہ میں مکمل تعاون کیا جارہاہے۔اس موقع پرڈی سی صاحبان نے ڈی جی آئی ٹی بورڈ کا پشتنی سرٹیفکیٹ کی اجرائیگی کے لئے سافٹ ویر تیارکرنے پر شکریہ اداکیا اور عوامی سہولت کے پیش نظر ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔کمشنرمظفرآبادڈویژن نے کہا

کہ مظفرآباد میں آئی ٹی بورڈ کے دفترکے لیئے جگہ تجویزکردی گئی ہے حکومتی منظوری کے بعداس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرایزیشن اورپشتنی وڈومیسایل سرٹیفکیٹ کے منصوبوں سے عوام کو سہولت میسر آے گی۔ ان عوامی نوعیت کے منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے لیے انتظامیہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بناے تاکہ جلد از جلد ان منصوبوں کو مکمل کر کے انکے ثمرات عام آدمی تک پہنچاے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں