سنگجانی حلقہ کے عوام کی خدمت میرا مشن ہےبلدیاتی الیکشن میں منتخب ہوکر حلقہ کی تعمیرو ترقی کے لئے کام کروں گا، راجہ بابر زمان 105

سنگجانی حلقہ کے عوام کی خدمت میرا مشن ہےبلدیاتی الیکشن میں منتخب ہوکر حلقہ کی تعمیرو ترقی کے لئے کام کروں گا، راجہ بابر زمان

سنگجانی حلقہ کے عوام کی خدمت میرا مشن ہےبلدیاتی الیکشن میں منتخب ہوکر حلقہ کی تعمیرو ترقی کے لئے کام کروں گا، راجہ بابر زمان

سنگجانی( بیورو رپورٹ)حلقہ کے عوام کی خدمت میرا مشن ہےبلدیاتی الیکشن میں منتخب ہوکر حلقہ کی تعمیرو ترقی کے لئے کام کروں گا میرے گھر اورمیرے دفتر کے دراوازے عوام کے لئے کھلے ہیں راجہ بابر زمان گزشتہ حکومتوں کی بنسبت پی ٹی آئی نے حلقہ این اے 54 کے پاسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام کروائے

۔راجہ بابر زمان سنگجانی ڈھوک راجگان ڈھوک ٹمن پختہ گلیاں جب کہ جوڑی راجگان میں گیس کی لائنوں تک بھچجوا دی گئی جو ماضی کی حکومتوں نے ان علاقوں پر توجہ نہ دی۔عوام نے بلدیاتی الیکشن میں فیصلہ کرنا ہے کس حکومت نے ان علاقوں پر توجہ دی۔گزشتہ حکومتوں کے رہنماؤں نے تھانہ کچہری کی سیاست کو فروغ دیا۔راجہ بابر زمان
گزشتہ حکومتوں نے حلقہ این اے 54 میں اشرافیہ کو فروغ دینے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔گزشتہ حکومتوں کے حلقہ این اے 54 میں وڈیرہ سسٹم جیسی سیاست کو فروغ دیا۔ماضی کی حکومتوں کے رہنماؤں نے اپنے آبائی علاقوں میں بھی کام نہ کروائے۔جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے پہلی دفعہ نچلی سطح پر کام کروائے۔گزشتہ حکومتوں کے پرانے کھلاڑی مخالف ووٹروں کو مختلف میں پھسانے کو ہی اپنی سیاست سمجھتے ہیں

۔حلقہ این اے 54 کے پاسماندہ علاقے ہمیشہ سے ہی بحران کا شکار رہے اور گزشتہ حکومت پر یہ الزام لگایا کہ ان پاس ماندہ علاقوں کی ترقیاتی کاموں کا جنازہ نکالا۔حلقہ این اے 54 میں نئی بلدیاتی قیادت آنے سے پارٹی مضبوط اورمستحکم ہوگی، بلدیاتی اداروں کے فعال ہونے اور اختیارات نچلی سطح تک تقسیم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا اور بلدیاتی اداروں کے لاکھوں نمائندے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا ہر اول دستہ ثابت ہوں گے۔

اگر اسی طرح عوام کا پیار میرے ساتھ رہا تو میری جیت یقینی ہے اور میرا اپنے حلقہ کے عوام سے وعدہ ہے کہ جیت کر پہلے سے بھی زیادہ اپنے حلقہ کی تعمیرو ترقی کے لئے کوشش کروں گا اور لوگوں کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔میں عوام پر فیصلہ چھوڑتا ہوں پچھلی حکومتوں اور اس حکومت کا موازنہ کر لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں