96

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کیطرف سے برفباری کے دوران مری آنے والے سیاحوں کےلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کیطرف سے برفباری کے دوران مری آنے والے سیاحوں کےلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

مری(راجہ فرقان احمد سے) ایس ایس پی آپریشن /چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے کیطرف سے 21جنوری بروز جمعہ کی رات سے24جنوری بروز پیر کی صبح تک شدید بارش و برفباری کی پیشنگوئی کے پیش نظر مری آنے والے سیاحوں کی سہولت کےلئے خصوصی انتظامات مکمل کروانے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی حفاظت کےلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔

برفباری کے دوران سیاحوں کی حفاظت ، سہولت اور رش کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوںکے داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ شام 5بجے سے صبح 5بجے تک سیاحوں کے داخلہ پرمکمل پابندی ہو گی ۔تمام داخلی راستوں پرقائم پکٹس پر گاڑیوں کی فٹنس اورڈرائیونگ لائسنس چیک کیے جائیں گے او رمکینکلی فٹ گاڑی اور لائسنس ہولڈر ڈرائیور ز کو ہی مری جانے کی اجازت دی جائے گی

۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض نے محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے کی طرف سے جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک مری میں شدیدبرف باری کی پیشنگوئی کے پیش نظر مری آنے والے سیاحوں کی سہولت اور حفاظت کےلئے خصوصی ٹریفک انتظامات مکمل کروانے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی حفاظت کےلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی جسکے مطابق دوران برفباری ٹریفک کی

روانی کو احسن طریقے سے برقرار رکھنے اور کسی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔دوران برفباری روڈ حادثات کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر مری کے تمام ٹول پلازہ اور داخلی راستوں پرخصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں جہاں سیاحوں کو مری کے راستوں کے متعلق اور برف باری کے دوران احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی پمفلٹ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ مکینکلی طور پر فٹ گاڑیوں اور ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس چیک کیے جائیں گے

جبکہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی مکمل پاسداری کروائی جائے گی اور آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلہ لی اجازت نہیں ہو گی۔ شام 5بجے سے صبح 5بجے تک نھی سیاحوں کے داخلہ پر پابندی ہو گی۔ اس موقع پرسی ٹی او راولپنڈی وسیم ریاض کا سیاحوں کےلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا، راولپنڈی پولیس کے ریڈیو اسٹیشن 88.6اور ٹریفک و ضلعی کے تمام آفیشل پیجز کے ذریعے شہریوں کو دوران برفباری کوہ مری میں موسم کی شدت اور رش کے حوالے سے گاہے بگاہے آگاہی فراہم کر رہا ہے لہذا مری آنے والے سیاحوں سے گزارش ہے

کہ برفباری کے دوران سفر سے پہلے موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مدنظررکھیں ،گاڑی میں گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اضافی اشیاءضرور رکھیں ،گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کی صورت میں گاڑی کے شیشوں کو مکمل طور پر بند نہ کریں کیونکہ اس سے گاڑی میں کاربن مونو آکسائیڈ پیدا ہوتی ہے جو انسانی زندگی کے لیے مضر ہے ،دوران برفباری سلیپری روڈ ہونے کی وجہ سے گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں ۔دوران برفباری روڈ سے برف ہٹانے والی مشینوں کو فوری راستہ دیں تا کہ روڈ سے برف ہٹا کر فوری راستہ بنایا جا سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ مری میں تقریبا3500گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے

سیاحوں کی سہولت کے لیے اضافی گاڑیوں کو سنگل سائیڈ پر پارک کروایا جاتا ہے برفباری کی صورت میں روڈ کے دونوں سائیڈوں پر برف ہونے کی وجہ سے سیاح حضرات اپنی گاڑیوں کوروڈ پر کھڑی کر کے سیلفیاں نہ بنائیںتا کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو ۔اپنے سفر کو محفوظ اور پرسکون بنانے کےلئے ون وے کی خلاف ورزی اور غلط اوورٹیکنگ سے گریز کریں ، مری کی تمام سڑکیں دوطرفہ ہیں لہذا ڈبل لائن ہر گز نہ بنائیں

۔دوران برفباری مری آنے کےلئے مکینکلی طور پر درست اور فٹ گاڑی کا انتخاب کریںجس میں ایمرجنسی ٹول کٹ موجود ہو،دوران سفر اپنی گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں ۔ انھوں نے مری آنے والے سیاحوں سے بھی گزارش کی کہ شاہراہوں پر کھڑے ٹریفک و ضلعی پولیس اہلکار سخت موسمی حالات میں آپ کی سہولت کےلئے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہوتے ہیں لہذا دوران ڈرائیونگ ان کے ساتھ تعاون کریں اور ان کی طرف سے دی گئی سفر ی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے سفر کو محفوظ اورخوشگوار بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں