خانیوال وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ضلع خانیوال میں قائم پناہ گاہوں کو از سر نو فعال کیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ضلع خانیوال میں قائم پناہ گاہوں کو از سر نو فعال کیا جائے گا ابتدائی مرحلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قریب بہترین سہولیات سے آراستہ پناہ گاہ کے لئے کام فوری شروع کیا جائے تاکہ بے گھر افراد کے لئے رہائش کا مسئلہ فوری حل ہوسکے۔
انہوں نے لنگر خانہ کے قیام کے لئے بھی منصوبہ بندی کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے روزانہ 200 سے زائد افراد کو دوپہر کا کھانا کھلایا جائے گا-انہوں نے یہ بات محکمہ سوشل ویلفئیر سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھرا،اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد نعیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سلمان خالد نے شرکت کی-
ڈپٹی کمشنر کو اس موقع پر ضلع میں قائم اسپیشل ایجوکیشن سکولز،دارلامان،صنعت زار بارے بھی آگاہ کیا گیا-ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اسپیشل ایجوکیشن سکولز کی حالات کو مزید بہتر کیا جائے ابتدائی طور پر کسی ایک
اسپیشل سکول کا انتخاب کرکے وہاں تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جائے اور جدید تقاضوں کےطابق معذور بچوں کی تربیت کا انتظام کیا جائے-ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ دارالامان کا وزٹ کرکے سہولیات کا جائزہ لوں گا-اس موقع پر انہیں احساس راشن پروگرام میں دکانداروں کو رجسٹریشن بارے بھی بریفنگ دی گئ-