103

سر سید یونیورسٹی اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایس ایس بی ۔ ایس ایس یو ای ٹی انٹر ڈپارٹمنٹ اسپورٹس گالا کی تقریب

سر سید یونیورسٹی اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایس ایس بی ۔ ایس ایس یو ای ٹی انٹر ڈپارٹمنٹ اسپورٹس گالا کی تقریب

کراچی، اسٹاف رپورٹر سر سید یونیورسٹی اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایس ایس بی ۔ ایس ایس یو ای ٹی انٹر ڈپارٹمنٹ اسپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، کمپیوٹر سائنس نے پہلی ، بایومیڈکل نے دوسری اور سوفٹ ویئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی فیئر پلے ٹرافی آرکیٹیکچر ڈپارٹمنٹ کے حصہ میں آئی ۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا

کہ ہم سرسید یونیورسوٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور ان کے پارکنگ کے مسئلے کو ترجیہی بنیاد پر حل کریں گے ۔ انہوں نے اس شاندار اسپورٹس گالا کے انعقاد پر سرسید یونیورسٹی کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ ، اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ ، اولمپیئن قمر ابراھیم، گلفراز احمد خاں اور میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

سرسید یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ کمپیوٹر سائنس ونگ ٹرافی کمشنر کراچی سے وصول کر رہے ہیں
سرسید یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ کمپیوٹر سائنس ونگ ٹرافی کمشنر کراچی سے وصول کر رہے ہیں

وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرسید یونیورسٹی پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ۔ جس کی مثال پچھلے تین مہینوں میں گیارہ کامیاب ایونٹس منعقد ہوئے جس میں اسلام آباد میں حال ہی میں ہونے والے وزیر اعظم کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو میں ہاکی کا شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا ۔ وائس چانسلر نے سندھ گورنمنٹ کے اسپانسر کرنے پر میں ان کا بے حد مشکور ہیں ۔

کمشنر کراچی کوڈنیٹر اسپورٹس حاجی غلام محمد نے سرسید یونیورسٹی میں اسپورٹس ڈپارٹمنٹ اور چانسلر ، وائس چانسلر ، رجسٹرار نے کھیلوں میں نمایاں کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی ۔

سر سید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین کمشنر کراچی کو یونیورسٹی کا نشان دے رہے ہیں ان ساتھ بائیں سے کنونیئر قاضی نصر عباس، رجسٹرار سید سرفراز علی اور دائیں سے جاوید اقبال اور سرسید یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار موجود ہیں

رجسٹرار سید سرفراز علی نے اپنے خطاب میں اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مبشر مختار اور کنونیئر قاضی نصر عباس کی کاوشوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بدولت اس وقت سرسید یونیورسٹی اسپورٹس میں نمایاں مقام حاصل کررہی ہے

۔ انہوں نے کمشنر کراچی سے گزارش کی کہ وہ یونیورسٹی کے طالب علموں کا دیرینہ مسئلہ ہے ہمارے پاس پارکنگ کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔ برائے مہربانی سرسید احمد خاں برج کے نیچے پارکنگ کی سہولت مہیا کی جائے ۔ آپ اس مسئلے میں ہماری مدد کرکے یہ جگہ ہ میں پارکنگ کے لئے دی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں