حکومت پاکستان سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرئے، محمد انور، نصیر احمد چودھری 109

حکومت پاکستان سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرئے، محمد انور، نصیر احمد چودھری

حکومت پاکستان سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرئے، محمد انور، نصیر احمد چودھری

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ سے) سکول ٹیچر ز آرگنائزیشن کے رہنماؤں سینئر مدرس محمد انور اور ایلیمنٹری مدرس نصیر احمد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرئے۔غریب ملازمین بجلی بل،پانی بل،گیس بل اور کرایہ مکان میں ہی اپنی تنخواہ ختم کر بیٹھتے ہیں۔بلوں کی ادائیگی کے بعد نوبت فاقوں تک چلی جاتی ہے۔

حکومت نے تنخواہ میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ کیا تو ملازمین بھوکے مرنا شروع ہو جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے اور ہر ملک میں ملازمین اور لیبر کی تنخواہوں میں افافہ ہوا۔ہمارے ملک میں ملازمین اور لیبر کی تنخواہوں میں برائے نام اضافہ کیا جاتا ہے۔تنخواہ میں 10فیصد اضافہ ہوتا ہے

جبکہ مہنگائی میں 110فیصد اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے سفید پوش طبقہ باعزت دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبور ہے۔حکومت آنے والے بجٹ سے قبل منی بجٹ پیش کرچکی ہے اور ہر چیز کی قیمت بڑھ چکی ہے۔حکومت فی الفور تنخواہوں میں اضافہ کرئے تاکہ ملازمین عزت نفس کو بحال رکھتے ہوئے اپنے بال بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں