126

یونیسف کے جاری پراجیکٹ کے تحت محکمہ لوکل گورنمنٹ میرپور کے زیر اہتمام گرلز ہائی سکول بڑجن میں پانچ سال تک کی عمر کی فری رجسٹریشن کے کیمپ کا انعقاد

یونیسف کے جاری پراجیکٹ کے تحت محکمہ لوکل گورنمنٹ میرپور کے زیر اہتمام گرلز ہائی سکول بڑجن میں پانچ سال تک کی عمر کی فری رجسٹریشن کے کیمپ کا انعقاد

اسلام گڑھ(نامہ نگار) یونیسف کے جاری پراجیکٹ کے تحت محکمہ لوکل گورنمنٹ میرپور کے زیر اہتمام گرلز ہائی سکول بڑجن میں پانچ سال تک کی عمر کی فری رجسٹریشن کے کیمپ کا انعقاد، سیکرٹری یونین کونسل کنیل پرویز اختر چوھدری نے بچوں کی رجسٹریشن کی، کمیونٹی آرگنائزر راجہ ظاہر محمود کا بھی کیمپ کا دورہ،

عام علاقہ کی طرف سے رجسٹریشن کے عمل میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میرپور راجہ طاہر خالق کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جس میں ہزاروں بچوں کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق UNICEF کے تعاون سے جاری

بچوں کی رجسٹریشن کے پراجیکٹ کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ میرپور راجہ طاہر خالق کی خصوصی ہدایت پریونین کونسل کنیل میں گرلز ہائی سکول بڑجن میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری یونین کونسل کنیل پرویز اختر چوھدری نے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی فری رجسٹریشن کی۔ اس موقع پر کمیونٹی آرگنائزر راجہ ظاہر محمود نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور رجسٹریشن کے

عمل کی نگرانی کی۔ادارہ کے کلرک بابوشمس القمرنے رجسٹریشن ٹیم کی بھرپور معاونت کی۔ عوام علاقہ نے رجسٹریشن کے عمل میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی رجسٹریشن کروائی۔ عوام علاقہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ طاہر خالق اور ان کے عملہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مقامی سطح پر رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرکے عوام کی مشکلات میں کمی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں