98

میونسپل کمیٹی کا اینٹی تجاوزات آپریشن دوسرے دن بھی جاری رہا

میونسپل کمیٹی کا اینٹی تجاوزات آپریشن دوسرے دن بھی جاری رہا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) میونسپل کمیٹی کا اینٹی تجاوزات آپریشن دوسرے دن بھی جاری رہا- ایڈمنسٹریٹر عمر شیرازی کے زیر قیادت اکبر بازار میں دوسرے دن بھی کریک ڈائون کیا گیا سیوریج لائنوں پر پختہ تعمیرات کا خاتمہ کردیا گیا جبکہ بند لائنیں کھولنے کا کام بھی جاری رہا-ایڈمنسٹریٹر نے چیف آفیسر کو آپریشن میں بلاتفریق کارروائی کی ہدایت بھی کی-

انہوں نے کہا کہ شہر کو تمام بازاروں کو تجاوزات سے کلئیر کرایا جائے گا-تاجر حضرات تجاوزات کے خاتمہ کی مہم میں انتظامیہ سے تعاون کریں-ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے نام پیغسم میں کہا کہ خانیوال ہم سب کا شہر اس کو ملکر خوبصورت بنائیں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں