موجودہ حکومت اپنی غلط پالیسیوں کی بدولت مقبولیت کھوچکی- شیخ شازیہ طاہر
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)موجودہ حکومت اپنی غلط پالیسیوں کی بدولت مقبولیت کھوچکی ہے- ان خیالات کا mاظہار صدر شعبہ خواتین مسلم لیگ ن مریدکے میڈم شیخ شازیہ طاہر نے بیوروچیف FS میڈیا نیٹ ورک شیخ محمد طیب سے دوران گفتگو اپنے ایک بیان میں کیا- انہوں نے کہا کہ ہمارے دلوں کے وزیراعظم نوازشریف ہیں، عوامی طاقت سے پی ٹی آئی حکومت کا جلد خاتمہ ہوگا-
انہوں نے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے سیاسی و سماجی سطح پر کام کررہی ہوں اور شب و روز خدمت خلق میں کے لئے کوشاں رہتی ہوں- انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا جانا چاہئیے تاکہ نہ صرف دنیا بلکہ اخروی دنیا میں بھی فوائد حاصل ہوسکیں اسلئے اپنے اہل علاقہ اور شہر کے مسائل حل کروانے کو ترجیح دینا
اپنا شعار بنالیا ہے- صدر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین مریدکے شیخ شازیہ طاہر کا دوران گفتگو یہ بھی کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کررہے ہیں اور ان شاءاللہ ہم بھرپور عوامی حمایت سے کلین سویپ کریں گے