103

راولاکوٹ۔ڈی آئی جی پولیس پونچھ ڈویژن راشد نعیم سے ڈائریکٹر پبلک ریلشنز ایم ٹی بی سی زرطیف بادشاہ کی ملاقات

راولاکوٹ۔ڈی آئی جی پولیس پونچھ ڈویژن راشد نعیم سے ڈائریکٹر پبلک ریلشنز ایم ٹی بی سی زرطیف بادشاہ کی ملاقات

راولاکوٹ(بیورو چیف)ڈی آئی جی پولیس پونچھ ڈویژن راشد نعیم سے ڈائریکٹر پبلک ریلشنز ایم ٹی بی سی زرطیف بادشاہ کی ملاقات۔ ملاقات میں پونچھ ڈویژن میں ایم ٹی بی سی کے جاریہ اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایم ٹی بی سی زرطیف بادشاہ نے کہا کہ ایم ٹی بی سی آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہے۔

حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ ملکر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سیاحت، آئی ٹی، تعلیم،صحت، مواصلات و دیگر سیکٹر میں ایم ٹی بی سی نے سرمایہ کاری کی ہے۔ ایم ٹی بی سی کے تمام منصوبے اللہ کے فضل سے کامیاب رہے ہیں جنہیں حکومت آذاد کشمیر سمیت بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔راولاکوٹ میں سیاحت کے فروغ کے لیے منصوبہ جات شروع کیے جارہے ہیں، اس سلسلہ میں راولاکوٹ میں غیر فعال ریسٹ ہاوسز کو لیز پر لیکر انہیں فعال بنا کر حکومت کو ریونیو دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم ٹی بی سی مستقبل میں میگا پراجیکٹس شروع کرنے جارہی ہے جن میں کشمیر ائیر لائن سروس جیسے بڑے پراجیکٹس شامل ہیں۔ راولاکوٹ ائیر پورٹ کو بھی فنگشنل کیا جائیگا تاکہ بین الاقوامی سیاحوں کو آسانی ہو۔ سردار زرطیف بادشاہ نے محکمہ پولیس کی جانب سے تعاون پر بالخصوص ایس پی مرزا زاہد کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں