انٹرنیشنل رائٹرزفورم پاکستان اور آرٹس کونسل راولپنڈی کے اشتراک سے، آرٹس کونسل راولپنڈی میں تقریبِ کا اہتمام کیا گیا
رپورٹ اسلام آباد ( شہزادافق )جن شعراء نے کلام سے نوازا ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں:ڈاکٹر ارشد معراج، پروفیسر طاہر نواز، پروفیسر مجاہد عباس، پروفیسر رضوان شاہین، نوید ملک، تسلیم اکرام، تمثیلہ لطیف، منزہ جاوید، ارباز باغی، طاہر معروف، احمد عمیر، مزمل حسین ساقی، سجاد گل، ظفر وقار، مصور عباس،
عبداللہ فیضی نوید اسحاق، راجا حارث، ذیشان علی دھنیال، تاجدار ہاشمی، حمزہ اقبال، جواد علی گیلانی۔فورم مختلف معاشرتی اکائیوں میں مثبت رجحانات کے فروغ کے لیے ایوارڈز کا اجراء بھی کرتا ہے ۔جو لوگ اس حوالے سے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔جن سماجی و ادبی احباب نے ایوارڈز حاصل کیے ان کے نام اور خدمات درج ذیل ہیں:
ڈاکٹر ارشد معراج معلم انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کو ایوارڈ برائے ادبی خدمات سے نوازا گیا اور بہترین معلم ایواڑدسے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے رضوان شاہین کو نوازا گیا ،
پروفیسر طاہر نواز کو بہترین ناول نگار کے ایوارڈ سے نوازا گیا اس کے علاوہ تمثیلہ لطیف صاحبہ کو انکی کتاب ایم فل مقالہ پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ادبی وصحافتی ایوارڈ سے لیہ سے تشریف لائے شہباز قریشی کو نوازگیا۔اورتمام شرکت کرنے والے شاعر ،ادیب معلم سمیت سب کو اعزازی اسناد سے نواز گیا ۔
ڈاکٹر طاہر نواز صاحب نے ناول نگاری کی ساخت اور خصائص کے حوالے سے کئی فنی لوازمات سے متعارف کروایا۔حاضرین مجلس نے اختتام میں سوالات بھی پوچھے۔ انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کے بانی و صدر شہزاد افق نے شرکا کو شکریہ ادا کیا اور آئندہ کے لیے مرتب شدہ منصوبہ جات سے آگاہ کیا۔تمام شرکا ء نے فورم کی ادبی،
سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کو سراہا۔صاحبِ صدارت جناب ارشد معراج صاحب نے صدارتی کلمات میں کہا کہ ایسی کاوشوں کا انعقاد خو ش آئند بات ہے۔راولپنڈی میں اس نوعیت کے پروگرامز کا تسلسل کے ساتھ منعقد ہونا کامیابی کی دلیل ہے۔شہزاد افق التمیمی مبارک باد کے مستحق ہیں۔