ہارون آباد ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد شمس الدین کی سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے وفد سے ملاقات
ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) میڈیا اور پولیس کا ساتھ چولی دامن کا ہے جرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے میڈیا کے تعاون کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد شمس الدین نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا اس وفد میں سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے سرپرست حاجی اصغرعلی، نائب صدر عبدالرشید یوسفی،
جنرل سیکرٹری زاہد حسین انجم، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خرم شہزاد ملک، فنانس سیکرٹری حافظ ثاقب محمود، سیکرٹری اطلاعت و نشریات زبیر چوہان، ایگزیکٹوممبر ارسلان یوڈی اور ملک شاہد محمود تبسم شامل تھے ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد شمس الدین نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے وفد سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا
کہ علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے میڈیا کے تعاون کی ضرورت ہے میڈیا ایسے عناصر کی نشاندہی کرے انشاءاللہ جرائم پیشہ عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا ڈی پی او بہاولنگر ظفر علی بزدار کی ہدایت کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرکے علاقے کو کرائم فری کرنا ہی میرا اولین مقصد ہے