105

ٹھٹھہ ایم کیو ایم پاکستان ٹھٹھہ کے زونل انچارج محمد عیسی جوکیو کی قیادت میں اولڈ دھابیجی میں احتجاجی مظاہرہ

ٹھٹھہ ایم کیو ایم پاکستان ٹھٹھہ کے زونل انچارج محمد عیسی جوکیو کی قیادت میں اولڈ دھابیجی میں احتجاجی مظاہرہ

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)ایم کیو ایم پاکستان ٹھٹھہ کے زونل انچارج محمد عیسی جوکیو کی قیادت میں اولڈ دھابیجی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر گذشتہ دن کراچی میں ایم کیو ایم کے پرامن احتجاج پر سندھ پولیس کی جانب سے بدترین تشدد سے خواتین و مرد کی تذلیل اور دو کارکنوں کی شہادت پر لاٹھی چارج کرنے والے پولیس افسران کیخلاف سخت نعرے بازی کی گئ زونل انچارج ایم کیو ایم پاکستان ٹھٹھہ محمد عیسی جوکیو نے مزید کہا کہ پیلپزپارٹی سندھ میں فسادات کرانے کی گہری سازش کررہی ہے

پیپلزپارٹی نے سندھ کے شہر کراچی میں لسانیت اور کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے گذشتہ دن ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی کراچی میں مسلسل ظلم زیادتی کیخلاف پرامن احتجاج کیا جو ہمارا جمہوری حق ہے لیکن پیپلزپارٹی نے اپنے ظرف کا ثبوت دیتے ہوئے نہتے کارکنان پر لاٹھی چارج کیا آنسو گیس کی شیلنگ کی

اور مزید بدترین تشدد کرتے ہوئے ہمارے ایم پی اے صداقت بھائ کی تذلیل کی خواتین و معصوم بچوں کو بھی نہ بخشا پیپلزپارٹی کے اس عمل سے پاکستان کا امیج دنیا میں خراب ہوا ہم ٹھٹھہ زون کے ساتھی اس ظالمانہ تشدد کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے وفاق اور گورنر سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری نوٹس لیں سندھ پولیس میں موجود پیپلزپارٹی کے متعصب لوگوں کو معطل کرتے ہوئے قانون کی گرفت میں لائے دیگر صورت پارٹی قیادت کے فیصلوں کے مطابق احتجاج کو مزید بڑھائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں