89

خانیوال ڈسرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس نے ایس ڈی پی او صدر سرکل آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا

خانیوال ڈسرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس نے ایس ڈی پی او صدر سرکل آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا

خانیوال 31جنوری 22(سعید احمد بھٹی)انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردار علی خاں کے ویثرن کیمطابق خانیوال پولیس جرائم کی بیخ کنی اور سائلین کی دادرسی کیلئے مصروف عمل ہے اس ضمن میں ڈسرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس نے ایس ڈی پی او صدر سرکل آفس میں کھلی کچہری کاانعقادکیاجس میں ایس ڈی پی او صدرسرکل خانیول مہر وسیم سیال‘ایس ایچ اوز‘تفتیشی افسران سمیت لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

ڈی پی او نے دوران کھلی کچہری مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کی شکایات ومسائل سنے اورمتعلقہ افسران کو میرٹ کی بنیاد پر مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او سیدندیم عباس نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری کا مقصدعوام اورپولیس کے مابین بڑھتی خلیج کو ختم کرکے پرامن اورانصاف پسند معاشرے کی تشکیل ہے اس مقصدکے حصول کے لیے میں اورمیری ٹیم شہریوں کے مسائل کے حل کے شب روز مصروف عمل ہیں لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خانیوال پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لیے کمربستہ ہے تاہم معاشرے سے جرائم میں ملوث عناصر کو اکھاڑپھینکنے کے لیے عوام اورصحافی برادری کا بھرپورتعاون درکارہے۔بعدازاں ڈی پی او نے تھانہ صدرخانیوال کے پولیس افسران کیساتھ کرائم میٹنگ کی اور فردا” فردا” کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے پولیس افسران کو منشیات فروشوں‘ناجائز اسلحہ مافیا‘مجرمان اشتہاریوں اورعدالتی مفروران ودیگرجرائم میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس افسران کو کارکردگی بہتربنانے کی وارننگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں