114

اسلام گڑھ آذاد کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع میرپور کے نمائندگان کی کمشنر میرپور ڈویژن سے ملاقات

اسلام گڑھ آذاد کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع میرپور کے نمائندگان کی کمشنر میرپور ڈویژن سے ملاقات

اسلام گڑھ(نامہ نگار)آذاد کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع میرپور کے نمائندگان کی ضلعی صدر اپیسکا مرزا وجاہت بیگ کی قیادت میں کمشنر میرپور ڈویژن سے ملاقات کی ۔ وفد میں ضلعی جنرل سیکرٹری ارشد محمود جنرل سیکرٹری نائب صدر چوہدری افتخار ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ طاہر محمود سیکرٹری فنانس مرزا قمر زمان سمیت ڈڈیال چکسواری اسلام گڑھ جاتلاں چیچیاں منگلا اور میرپور کے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی

۔ صدر اپیسکا مرزا وجاہت بیگ نے گذشتہ روز انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن جس کے مطابق تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس نوٹیفکیشن کو جاری کرنے سے پہلے جو اجلاس بلایا گیا تھا اس میں اپیسکا کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ھی اپیسکا کو اس میں مدعو کیا گیا ۔ پرائیویٹ تعلیمی ادارے ریاست کا ایک بڑا ستون ہیں ان کی نمائندگی کو نظرانداز کیا گیا ۔

مذید یہ کہ ضلع بھر میں تمام شعبہ ہائے زندگی معمول کے مطابق چل رھے ھیں تو صرف تعلیمی اداروں کو ھی کیوں بند کیا گیا ھے۔ آذاد کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن اپیسکا نے ھیمشہ انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ھے مگر اس فیصلے میں اپیسکا کو نظرانداز کرنا اور تعلیمی اداروں کو بند کرنا سراسر تعلیم دشمنی کے مترادف ھے۔ پھر مذید یہ کہ نوٹیفکیشن سکول اوقات کے بعد جاری کیا گیا جس کی وجہ سے بچوں کو کسی بھی قسم کا ھوم ورک نہ دیا جا سکا

اور اس طرح بچوں کا اس انتہائی اہم وقت میں جبکہ بورڈ اور تعلیمی سیکرٹریٹ سالانہ امتحان کا شیڈول جاری کر چکے ہیں اس طرح دس دن خالی گھر بیٹھ جانا ان کو تعلیمی طور پر مذید پیچھے کرنے کے مترادف ھے۔ کمشنر میرپور ڈویژن نے بھرپور شفقت فرماتے ھوئے اپیسکا کے موقف کو سنا اور اس کی تائید کی اور یقین دلایا کہ آئیندہ اپیسکا کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا اور کوشش کو گی کہ تعلیمی اداروں کو مکمل بند نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں