دس10 فروری اسلام آباد دھرنا ٭ جی ٹی اے بیوگا کے پلیٹ فورم سے ہراول دستے کا کردار ادا کرئے گا، حاجی حبیب الرحمن مردانزئی 111

دس10 فروری اسلام آباد دھرنا ٭ جی ٹی اے بیوگا کے پلیٹ فورم سے ہراول دستے کا کردار ادا کرئے گا، حاجی حبیب الرحمن مردانزئی

دس10 فروری اسلام آباد دھرنا ٭ جی ٹی اے بیوگا کے پلیٹ فورم سے ہراول دستے کا کردار ادا کرئے گا، حاجی حبیب الرحمن مردانزئی

کوئٹہ (پ ر) گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی صد رحاجی حبیب الرحمن مردانزئی نے کہا ہے کہ آل گورنمنٹ ا یمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) کی کال پر صوبہ بھر کے اساتذہ کا سونامی 10 فروری کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے گھیراو میں بھر پور شرکت کرے گا اُنہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کے ساتھ جو عہد و پیماکئے تھے وہ وفا نہیں کئے جس کی وجہ سے ملک بھر کے سرکاری ملازمین کو کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے اُنہوں نے کہا

کہ تمام الاونسز کو تنخواہوں میں ضم کرکے پے اسکیل ازسرنو ترتیب دینے اور تنخواہوں میں اضافے اوراپگریڈیشن سمیت دیگر مطالبات کی منظوری وقت کی اہم ضرورت ہے اُنہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کی روشنی میں سرکاری ملازمین کا معاشی قتل عام کیا جارہاہے اور آئے روز مہنگائی کی نئی لہر ملازمین پر بجلیاں گرارہی ہے اور ملازمین کے لیے اپنے بچوں کی دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے

اُنہوں نے ملک بھر کے سرکاری ملازمین کو مشکلات سے دوچار کرنے اور اگیگا کے چارٹر آ ف ڈیمانڈ کی منظوری پر تاخیری حربے استعمال کرنے اور ملازم کش پالیسیوں پر شدید تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے عظیم الشان احتجاجی جلسہ و دھرنا میں ملک بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین پہنچیں گے اور صوبہ بھر سے جی ٹی اے کے قافلے بھی اس دھرنا میں شریک ہوں گے اُنہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی جی ٹی اے بیوگا کے پلیٹ فارم سے احتجاجی جلسہ و دھرنا میں ہر اول دستے کو کردار ادا کرئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں