118

سرائیکی جرنلسٹس سانجھ کی نیشنل پریس کلب پر شرپسند عناصر کے حملے کی شدید مذمت

سرائیکی جرنلسٹس سانجھ کی نیشنل پریس کلب پر شرپسند عناصر کے حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد( سٹی رپورٹر )سرائیکی جرنلسٹس سانجھ اسلام آباد نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منتخب صدر انور رضا پر حملے میں ملوث عناصر کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ ان کے خلاف سخت اور فوری کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے_
نیشنل پریس کلب پر ہلہ بولنے اور احتجاج کے نام پر پریس کلب کے احاطے کو غیر صحافی عناصر کے ذریعے غنڈہ گردی کےلیے استعمال کرنے کی بھی شدید مذمت کی۔ایس جے ایس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے

کہ جس طرح منتخب صدر انور رضا کو ہدف بنا کر بد سلوکی کی گئی یہ صحافتی روایات و اقدار کی نفی ہے۔ انور رضا بھاری مینڈیٹ سے نیشنل پریس کلب کےصدر منتخب ہوئے ہیں ان پر حملہ اسلام آباد کے ہر صحافی پر حملہ ہے۔
سرائیکی جرنلسٹس سانجھ سمجھتی ہے کہ سیاسی مخالفین کو احتجاج کاپورا جمہوری حق ہے مگر جس طرح آج نیشنل پریس کلب کے تقدس کو پامال کیا گیا اس کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں_
آج کا حملہ آزادی اظہار رائے کے آخری مورچے نیشنل پریس کلب کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش ہے_
جاری کردہ
سرائیکی جرنلسٹس سانجھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں