117

اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی ، کلب کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی ، کلب کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد( سٹی رپورٹر )اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی ، کلب کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور صدر انور رضا سے بد سلوکی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور فوری کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے
اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی کے صدر ثاقب بشیر ، سینئر نائب صدر رضوان قاضی ، نائب صدر مونا خان ،

جنرل سیکریٹری ذیشان سید سمیت کابینہ ممبران نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پریس کلب اور کمیونٹی کے تقدس کی خاطر تمام گروپس میں بات چیت سے معاملات حل کئے جانے چاہییں نیشنل پریس کلب میں سیاسی مخالفین کو احتجاج کا پورا جمہوری حق ہے مگر جس طرح آج نیشنل پریس کلب کے تقدس کو پامال کیا گیا اس کی فوری آزادانہ تحقیقات کروا کر ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے
ذیشان سید
جنرل سیکرٹری
اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں