92

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آگیا ہے، آرمی چیف

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آگیا ہے، آرمی چیف

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آگیا ہے، آرمی چیف

مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم و جبر کا جرات سے مقابلہ کر رہے ہیں: جنرل قمر جاوید باجوہ۔ فوٹو: فائل
مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم و جبر کا جرات سے مقابلہ کر رہے ہیں: جنرل قمر جاوید باجوہ۔ فوٹو: فائل 

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان جاری کیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے لیے جدو جہد کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم و جبر کا جرات سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی المیے کو ختم کرنے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام  متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا ہے۔

خیال رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے کشمیریوں کی آزادی اور بھارتی بربریت کے خلاف بیانات جاری کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں