101

اسلام آباد سنگجانی جی ٹی روڈ ٹول پلازہ کے قریب پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار انتہائی خستہ حالی حکام کو پکارنے لگی

اسلام آباد سنگجانی جی ٹی روڈ ٹول پلازہ کے قریب پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار انتہائی خستہ حالی حکام کو پکارنے لگی

اسلام آباد (سنگجانی بیورو رپورٹ)سنگجانی جی ٹی روڈ ٹول پلازہ کے قریب پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار انتہائی خستہ حالی حکام کو پکارنے لگی پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار کسی بھی وقت بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے۔موجودہ گورنمنٹ سے جہاں غریب کی ہڈیاں ٹوٹی اور دو وقت کے کھانے سے محرومی ہوئی ہے وہیں سڑکیں بھی شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،سرکار دعوے کرنے کیساتھ کام سے اجتناب بھی کرتی ہے،

سنگجانی جی ٹی روڈ ٹول پلازہ کے قریب پل حکام کی عدم توجہی کے باعث ناکارہ۔اسلام آباد جی ٹی روڈ پشاور کی سڑکیں بھی اپنی زبوں حالی کی تصویر بنی ہوئی ہیں اسلام آباد کی سب سے اہم سڑک مکمل خستہ حال ہو چکی ہے سنگجانی جی ٹی روڈ ٹول پلازہ کے قریب پل شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اپنی زبوں حالی کی تصویر بنا ہوا ہے اس روڈ پر آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں جس سے کتنے ہی لوگ موت کا شکار ہو گئے ہیں

شہریوں نے سرکار سے فریاد کی ہے کہ خدارا اب تو کچھ کیجئے تاکہ آپ کا فوٹو شوٹ کچھ تو حقیقت پر مبنی ہو ایک اندازے کے مطابق 1975؁ء میں تعمیر ہونیوالا یہ پل 47 سال کا عرصہ گزرنے کے بعد انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے جس سے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے وہاں کے رہائشیوں راجہ اکسیر‘

راجہ وریام‘ ناصر محمود ظفر خان ‘ راجہ بابر زمان ‘ کوثر محمود‘ راجہ منیب سمیت دیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اس طرف فوری توجہ دیتے ہوئے اس پل کو فوری طور پر مرمت کروانا چاہیئے یہاں پر پل کے اوپر گڑھے پڑنے سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں اور یہ پل کسی بھی وقت بڑے سانحہ کو جنم دے سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں