اسلام گڑھ لارڈ میئر لیڈیز اضغر خان قریشی کا مڈبینسی ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ
اسلام گڑھ(نمائندہ خصوصی) ہماری پہچان کشمیر سے ہے اور اسی پہچان سے ہمیں دنیا جانتی ہے ہمیں اپنی نسلوں کو جہاں برطانوی زبان سیکھاتے ہیں ان کو اپنی ماں بولی بھی سیکھانی چاہیے اور ان کو اپنے کلچر سے روشناس کروایا جائے جو قومیں اپنی اصل اور بنیاد کو بھول جاتی ہیں وہ تاریخ کے اوراق سے بھی نکل جاتی ہیں
ان خیالات کا اظہار لارڈ میئر لیڈیز اضغر خان قریشی نے دورہ مڈبینسی ویلفیئر ٹرسٹ کے موقع پر کیا انھوں نے کہا کہ 2016 میں مڈبینسی ویلفیئر ٹرسٹ نے اپنی سروسز فراہمی کا آغاز کیا جو ہم سب کے لیے ایک اعزاز ہے اور یہ ٹرسٹ دن بہ دن ترقی کرتے ہوئے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
اور یہاں آ کر اور سہولیات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے انھوں نے مزید کہا کہ کشمیری اوورسیز کمیونٹی بڑی محنتی ہے اس کمیونٹی نے ناصرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا دیارغیر میں منوایا بلکہ اپنی دھرتی ماں کی بہتری کے لیے اقدامات بھی اٹھائے۔ یہ خوبصورت اور سہولیات سے مزین عمارت اوورسیز اپنی دھرتی سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اس موقع پر انھوں نے ٹرسٹ کو اپنی بھرپور معاونت کی بھی یقین دہانی کروائی۔ برٹش کونسلر و سابق صدر ٹرسٹ راجہ ندیم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے
اس کو اجاگر کرنے میں اوورسیز کمیونٹی کا بڑا کردار ہے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر بہت سی قراردادیں منظور کی گئی ہیں مگر ان پر عمل نہ ہو سکا ہم بطور کشمیری یہ چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا حل حق خودارادیت کے تحت ہی حاصل ہو تمام اوورسیز کمیونٹی یہ برملہ چاہتی ہے کہ کشمیر میں ریفرنڈم کروایا جائے
اور کشمیریوں کو اختیار دیا جائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں تقریب کے نظامت کے فرائض صدر ٹرسٹ راجہ طارق محمود نے سرانجام دیےاس موقع پر ڈاکٹر سکندر اقبال ایم ایس نے ٹرسٹ کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ بھی دی آخر میں صدر تقریب چیئرمین امید ویلفیئر ٹرسٹ مہربان حسین نے مہمان گرامی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور شرکائے تقریب کو ظہرانہ پیش کیا۔