ٹھٹھہ پیپلز لیبر یونین واٹربورڈ کے جنرل سیکریٹری سید محسن رضا نے یونین رہنما معشوق حسین لغاری کے ہمراہ آؤٹ اسٹیشن ٹھٹھہ کا دورہ
ٹھٹھہ (نمائندہ )پیپلز لیبر یونین واٹربورڈ کے جنرل سیکریٹری سید محسن رضا نے یونین رہنما معشوق حسین لغاری, اصغر خان, رخدان اللہ, عالم خان جوکھیو, کاظم رضا کے ہمراہ آؤٹ اسٹیشن ٹھٹھہ کا دورہ کیا اور گزشتہ کئی روز سے علیل سینئر مزدور رہنما منگن جوکھیو کی انکی رہائش گاہ پر جاکر عیادت کی۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید محسن رضا کا کہنا تھا کہ چیئرمین واٹربورڈ ناصر حسین شاہ اور وائس چیئرمین سید نجمی عالم کی خصوصی دلچسپی کے باعث ادارے میں کئی سالوں بعد 350 سے زائد افسران کو DPC ایک کے تحت پروموشن دیے گئے ہیں جسمیں متعدد گریڈ16 کے سب انجینئر گریڈ17 میں AEE پروموٹ ہوئے ہیں۔جسپر پیپلز لیبر یونین کے تمام اراکین چیئرمین اور وائس چیئرمین سید نجمی عالم کے شکر گزار ہیں۔ اور یہ یقین رکھتے ہیں کہ افسران کی ترقیوں کے بعد اب گریڈ ایک سے 15تک کے ملازمین کو بھی DPC.2
کے تحت جلد ترقیاں دی جائینگی۔ انکا کہنا تھا کہ DPC.2 میں آؤٹ اسٹیشن ملازمین کو سینٹرل لائز کے بجائے سرکل کی سطح پر اور سینئر ملازمین کو انکے اگلے گریڈ میں ترقیاں دی جائیں۔ اور خصوصاً ڈپلومہ ہولڈر, بی ٹیک, اور BE کرنے والے ملازمین کے علاوہ ماسٹر اور ایم فل کیے ہوئے تعلیم یافتہ ملازمین
کو انکی تعلیمی قابلیت کے مطابق ترقیاں دینا یقینی بنایا جائے۔ انہوں کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ واٹربورڈ انتظامیہ کی جانب سے 2012 کی DPC.2 پر نظرثانی کرنے کی یقین دہانی سمیت پیپلز لیبر یونین سے کیے گئے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے گریڈ ایک سے 15 تک ملازمین کو جلد ترقیاں دی جائینگی۔