ضلع مہمند۔ خانقاہ مائنز کی نقشہ میں ردوبدل کی کوشش نہ کی جائےانتظامیہ جعلی لیز اور غیر قانونی مائننگ کی روکتھام کو یقنی بنائے صافی کٹاسرقوم کی پریس کانفرنس
ضلع مہمند۔(افضل صافی سے )خانقاہ مائنز کی نقشہ میں ردوبدل کی کوشش نہ کی جائے۔جبکہ انتظامیہ جعلی لیز اور غیر قانونی مائننگ کی روکتھام کو یقنی بنائی۔قوم اپنے حقوق کی واگزار ی کیلئے ہر قسم قربانی کو تیار ہیں۔خانقاہ ماربل مائنز نقشے میں 102نمبرپر ٹھیکیدار جہانزیب کی لیز حقیقت پر مبنی ہے۔مگر ٹھیکیدار عابد خان زور زبردستی پر ایک دہائی سے قومی حقوق عصب کررہے ہیں۔صافی کٹاسرقوم کی پریس کانفرنس،
تحصیل صافی گربز کٹا سر قوم نے مہمند پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے موقع پر تاج محمد،سید روز،محمد رسول ودیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خانقاہ ماربل مائنز میں ایک دہائی سے ٹھیکیدار قاری عابد خان کٹاسر قوم کی ملکیت پر قابض ہے۔اورزور زبردستی سے قومی حقوق عصب کررہے ہیں
۔چونکہ خانقاہ مائنز نقشہ میں 102نمبر پر ٹھیکیدار جہانزیب کی لیز حقیقت پر مبنی ہے۔مگر مذکورہ ٹھیکیدار جعلی سازی سے دوسرے مائنز کی پرچوں سے اپر خانقاہ مائنز چلاتے ہیں۔جبکہ ان مائنز پر قوم اور ٹھیکیدار کے مابین کیس چلا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ روز ظہور اور قاری عابد کے کہنے پر منرل ڈیپارٹمنٹ نے جو کمیٹی بھیجاتھا۔جن کے ساتھ ایڈیشنل اے سی اور پولیس بھی تھے جوکہ مائنز کو جاتے تھے
۔مگر کٹاسر قوم نے روک کر انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔اور بعد میں اس بات پر چھوڑدیا کہ قوم کی بات سنیں گے۔مگر وہاں جاکر قوم کو مکمل نظرانداز کردیا گیا۔اور مخصوص ٹولہ سے انگوٹھے چاپ دی۔انہوں نے نقشے کی ثبوت بتاتے ہوئے
مطالبہ کیا۔کہ خانقاہ ماربل مائنز کی نقشہ میں کوئی ردوبدل نہ کی جائے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ،منرل ڈیپارٹمنٹ اورمقامی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ قاری عابد خان کی لیز کو فوری منسوخ کی جائے۔اور جعلی اور غیر قانونی مائننگ کی روکتھام کو یقنی بنایا جائے۔بصورت دیگر قوم اپنے حقوق واگزار ی کیلئے کسی قربانی سے دریع نہیں کرئینگے۔