98

حکمرانوں کی عیاشیوں ،کرپشن اور لوٹ مار کا خمیازہ سرکاری ملازمین کو بھگتنا پڑ رہا ہے ، حاجی حبیب الرحمن مردانزئی

حکمرانوں کی عیاشیوں ،کرپشن اور لوٹ مار کا خمیازہ سرکاری ملازمین کو بھگتنا پڑ رہا ہے ، حاجی حبیب الرحمن مردانزئی

کوئٹہ ( پ ر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی صدر حاجی حبیب الرحمن مردانزئی نے کہا ہے کہ 10 فروری کا دن حق اور سچ کی فتح کا دن ہوگا پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا او راحتجاجی مظاہرہ کے لیے صوبہ بھر کے اضلاع کے ساتھ بھر پور تیاری کریں تاکہ گزشتہ مظاہرہ کی طرح اس بار بھی بلوچستان کے غیور اساتذہ جی ٹی اے کے پلیٹ فارم سے بھر پور شرکت کریں گے

اُنہوں نے اساتذہ سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں بھرپور تیاری یقینی بنائیں 10 فروری کو اسلام آباد میں ملک بھر کے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین بے حس حکمرانوں کو اُن کے وعدے یاد دلائیں گے جس میں ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی مشکلات کم کرنے اور اُنہیں ریلیف دینے کے بلند وبانک دعوے کئے گئے تھے اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی نے ملک کی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں

اور افسوس کی بات تو یہ ہے کہ حکمرانوں کی عیاشیوں کرپشن اور لوٹ مار کا خمیازہ سرکاری ملازمین کو بھگتنا پڑ رہا ہے جب کہ حکمران خود عیش و عشرت کی زندگی گزاررہے ہیں اور ملکی خزانے سے مراعات وصول کررہے ہیں جب کہ غریب عوام اورسرکاری ملازمین اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے پریشان ہیں اُنہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے غریب سرکاری ملازمین سے اُن کی تمام خوشیاں چھین لی ہیں

اور وہ آج فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کو معاشی بدحالی کے دلدل میں دھکیل کر احتجاج اور سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور کیا گیاہے کی وجہ سے 10 فروری کو اسلام آباد کی سڑکوں اور پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دمادم مست قلندر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں