124

لانگ مارچ کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ نثار احمد کھوڑو صدر پاکستان پیپلزپارٹی سندھ

لانگ مارچ کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ نثار احمد کھوڑو صدر پاکستان پیپلزپارٹی سندھ

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)لانگ مارچ کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ نثار احمد کھوڑو صدر پاکستان پیپلزپارٹی سندھ وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناقض پالیسیوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی تیاریاں بھرپور طریقے جاری ہیں اور امید ہے کہ پاکستان کے عوام بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اس لانگ مارچ میں بڑی تعداد میں شرکت کریں اور وفاقی حکومت سے اپنی بیزاری کا اظہار کریں گے

۔ یہ بات آج انہوں نے لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماوں صادق علی میمن ، سابق سینیٹر سسئ پلیجو ، سینیٹر عاجز دامرہ ، ڈاکٹر عبدالواحد سومرو، امتیاز احمد قریشی، سید محمود عالم شاہ، آفتاب عالم سومرو و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر نثار کھوڑو نے کہا کہ 27 فروری سے شروع ہونے والا پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ اور تحریک انصاف کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو مسترد کردیا ہے کیونکہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ مہنگائی کے ہاتھوں عام آدمی کی زندگی عذاب بن گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں