گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک پر وقار تقریب منعقد
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)کشمیر پاکستان کا حصہ ہے بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کردے ورنہ ملک کی خواتین بھی فوج اور عوام کے ساتھ بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گی کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی کی ہیڈ مسٹریس یاسمین انڑ کا کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کی تقریب سے خطاب
تفصیلات کیمطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں اسکول اسٹاف اور تمام طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا طالبات نے ٹیبلوز بھی پیش کئے اور تقاریر کیں اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کی ہیڈ مسٹریس یاسمین انڑ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کرے بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئے ہیں بھارت اپنا ظلم بند کرے ورنہ پاکستان کا بچہ بچہ بھارت کو منہ توڑ جواب دے گا بھارت کو پتہ ہے کہ پاکستانی فوج کی اور عوام کی طاقت کیا ہے