ٹھٹھہ دھابیجی میں جوکھیہ برادری کے دو گروہوں میں تصادم ڈنڈوں لاٹھیوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)دھابیجی میں جوکھیہ برادری کے دو گروہوں میں تصادم ڈنڈوں لاٹھیوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال 5 افراد زخمی جوکھیہ برادری کا ایک گروپ سڑکوں پر سراپا احتجاج بن گیا مین قومی شاہراھ پر دھرنا ٹریفک کی امدورفت معطل دھابیجی میں سالار جوکھیہ برادری کے دو گروہوں میں گھریلو تنازعے پر تصادم ہوگیا اور علاقہ میدان جنگ بن گیا ڈنڈوں لاٹھیوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا
جس کے نتیجے میں 5 افراد غفار جوکھیو ۔شاھزیب جوکھیو ۔علی گل جوکھیو کامران اور احمد جوکھیو شدید زخمی ہوگئےزخمی ہونے والوں کے ورثاء زخمیوں سمیت سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹائر نزد آتش کئے جسکی وجہ سے ٹھٹھہ کراچی اور دیگر علاقوں کو آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی اس موقع پر مظاہرین غفار جوکھیو اور دیگر نے اپنے موقف میں کہا
کہ ہمارے مخالف گروپ نے ہمارے لوگوں کو سرے عام زخمی کیا پولیس بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی ہمارے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہوئی ہے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا اس واقعے کا ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے نوٹس لیا اور ڈی ایس پی ساکرو غلام رسول سیال اور ایس ایچ او لیاقت کنبھار کو مظاہرین کے پاس بھیجا جن کی یقین دھانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے