دہائیوں قبل بنی نیابت اسلام گڑھ کو تحصیل کا درجہ دیا جائے،حلقہ کا مرکز بھی اسلام گڑھ ہی ہے، راجہ واحد حسین
اسلام گڑھ(نامہ نگار) دہائیوں قبل بنی نیابت اسلام گڑھ کو تحصیل کا درجہ دیا جائے،حلقہ کا مرکز بھی اسلام گڑھ ہی ہے حلقہ بندیوں کو پسند ناپسند کی بنیاد پر بنایا گیا ہے، حلقہ بندیوں اور آبادی کے تناسب میں بہت فرق ہے، دوبارہ سروے کروا کر حلقہ بندی کی جائے ان خیالات کا اظہار سابق سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن یونین کونسل پوٹھہ بینسی چیئرمین راجہ واحد حسین نے کیا ہے انھوں نے کہا ہے
کہ موجودہ تناظر میں یونین کونسل پوٹھہ بینسی حلقہ نمبر 2 اسلام گڑھ چکسواری کی سب سے بڑی یونین کونسل ہے اس کو توڑ کر ایک یونین کونسل مڈبینسی بنائی جائے یونین کونسل پوٹھہ بینسی کی 11 سیٹیں تھیں جو کم کر کے 9 کر دی گئیں ہیں مگر آبادی کے تناسب کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے اسلام گڑھ کو سابقہ دور حکومت میں بھی نظر انداز کرتے ہوئے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے یہی وجہ ہے
کہ ن لیگ کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ صدر ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان اور وزیراعظم عبدالقیوم نیازی سے اپیل ہے کہ وہ اپنی تھوڑی سی توجہ اسلام گڑھ کی طرف بھی کریں یہ اقتدار آنے جانے والی شے ہے اپنا نام عوام کے بنیادی مسائل حل کر کے ان کے دلوں میں تادم مرگ زندہ کر جائیں جس طرح سابق وزیراعظم چوہدری مجید آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے جس نے لوگوں کو حقوق مالکیت دیے،قبرستان بنائے،میڈیکل کالج اور یونیورسٹیاں بنائیں ہیں۔