119

پنجابی زبان کے نوجوان شاعر افتخار احمد فلکی کے پہلے شعری مجموعہ “سوچاں سوچیں پئیاں” کی تقریب رونمائی

پنجابی زبان کے نوجوان شاعر افتخار احمد فلکی کے پہلے شعری مجموعہ “سوچاں سوچیں پئیاں” کی تقریب رونمائی

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)پنجابی کلچرل سینٹر کڑیال کلاں کے زیر اہتمام پنجابی زبان کے نوجوان شاعر افتخار احمد فلکی کا پہلا شعری مجموعہ “سوچاں سوچیں پئیاں “کی تقریب رونمائی فاطمہ جناح لائبریری شیخوپورہ میں منعقد ہوئی ۔

تقریب کی صدارت سید ساحر تنویر بخاری نے کی جبکہ بزرگ سیاستدان پیر ارشد ہاشمی، ضلعی صدر پی ٹی آئی کنور عمران سعید، ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آصف منظور، سینئر رہنما پی ٹی آئی میاں ظفراقبال، صدر القلم جرنلسٹ ایسوسی ایشن شہزاد ورک، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری خرم شہزاد ورک،

ویر سپاہی، ارشد نعیم، ڈاکٹر سید محمد زاہد شاہ،آرگنائزر آغا ندیم انور، عبدالرزاق، کالم نگار رانا عمران امین، جہانگیر عادل، سلطان ٹیپو سپراء، وحید خان بنگش، محمد علی شاہ، عمران کھوکھر، صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب،

سینئر صحافی رانا شاہد لطیف، سینئر صحافی رانازاہد حسین اور صحافی محمد شاہد کے علاوہ ملک کے نامور دانشور ادیب اور شعراء حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ڈاکٹر افتخاراحمد فلکی کی کتاب پر تفصیلی گفتگو کی۔

آخر میں پنجابی مشاعرہ کی خصوصی نشست بھی منعقد ہوئی جس میں شعراء کرام نے اپنی شاعری سنا کر سماں باندھ دیا-

پیر سید ساحر تنویر بخاری نے اختتامی کلمات میں ملکی سلامتی اور عالم اسلام کی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں