166

ہم لوگ چڑھانے کے عادی

ہم لوگ چڑھانے کے عادی

تحریر :منزہ جاوید اسلام آباد

ہم لوگ چڑھاوے چڑھانے کے اسقدر عادی ھو چکے ہیںکہ ہم اپنوں کے بھی مرنے کے بعد بہترین تیسرا دسواں چالیسواں کرتے نظر آتے ہیں لیکن اسکی زندگی میں بہترین علاج نہیں کرواتے بہت سے کنبے دار کسی بزرگ کو تکلیف ھو تو اسے ہسپتال تو لے جاتے ہیں کچھہ دیر اسے دوائیاں بھی باقاعدہ وقت پے دی جاتیں ہیں جیسے ہی وہ کچھ بہتر ھوتے ہیں تو انکی صبح آٹھ بجے کی دواء کو دس گیارہ بجنے لگتے ہیں

وہ سامنے یبڈ یا چارپاء پے خاموش لیٹا ہے یہ لیٹی ہیں پس انہیں یہ اطمینان رہتا ہے اباجی یا اماں جی ٹھیک ہیں حاجت کے لیے کبھی کوء سہارا دیے لیتے ہیں.جب انکی پھر طبعیت خراب ھوتی ہے تو پھر ڈاکڑ کے پہنچ جاتے ہیںڈاکڑ صاحب اتنا خیال رکھتے ہیں یہ ٹھیک ٹھاک تھے اچانک بیمار ھو گے ہیں

ڈاکڑ اگر لمبا اور زیادہ مہنگا علاج بتا دیے تو سو مجبوریاں مہنگاء آڑے آ جاتی ہیںاسے پھر لا کر چارپاء پر ڈال دیا جاتا ہے کبھی سوچتے بھی ہیں کہ یہ بندہ چل پھر نہیں رہا نجانے زندگی سے کتنا تنگ ھو چکا ہےپھر سوچتے ھونگے گے ہاں اب عمر بھی تو جوانی والی نہیں رہی

(تو کیا چلنے پھرنے اور صحت زندگی کے لیے جوان ھونا ہی ضروری ہےیہ خواہش تو مرتے دم تک انسان. کے دل میں ھوتی ہےکہ وہ خود چلے چہل قدمی کرے) پھر اسے سانس لیتے دیکھ کر سب مطمئن ھو جاتے ہیں اور سب اسکے مہنگے علاج کا سن کر اپنے کم آمدنی سے مجبور ھو جاتے ہیں لیکن یہی لوگ جو کم آمدنی کی وجہ سے بہتر علاج کروانے سے معزور تھےجیسے ہی وہ انسان فوت ھوتا ہے

تو اسکا تیسرا دسواں شان سے کرتے ہیںکہ سب کو پتہ چلے ہمارا ابا یا اماں فوت ھو? ہیں سب دیکھیں ہم نے بڑی خدمت کی ہے .اس کے مرنے کے بعد نہ مہنگاء اڑے آتی ہے نہ کم آمدنی پھر بعد میں ان کی خالی چارپاء دیکھ دیکھ کر روتے ہیں.بعض شرمندہ ھو کر اور بعض دنیا داری میں پھر قبر پر پھول ڈالنے لگتے ہیں روتے رہتے ہیں پچھتاتے ہیں یہی پچھتاؤ ان سے اعلی کھانے کے ساتھ برسی بھی کرواتا ہے

(لیکن زندہ انسان کا بہترین علاج نہیں)میں نہیں کہتی ہر ایک ہی ایسا کرتے ہیں لیکن ایسا ھوتا ہے کسی خاندان میں دیکھ لیں.کوء نہ کوء زندہ بیمار جو لیٹے پس سانس لینے تک زندہ ھوتا ہےمجبوری کی نظر ھو جاتا ہےلیکن اسکے مرنے کے بعد تیسرا دسواں ہر مجبوری سے بالا تر نظر آئے گا ضروری نہیں آپ میری تحریر سے متفق ھوں لیکن جو محسوس کیا وہ لکھ دیا

اگر میری تحریر کسی کو بری لگی تو معزرت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں