204

ٹھٹھہ قاضی احمد میں نواب ولی محمد سانحہ کیخلاف ٹھٹھہ اور دھابیجی میں سیاسی سماجی تنظیموں کے مظاہرے

ٹھٹھہ قاضی احمد میں نواب ولی محمد سانحہ کیخلاف ٹھٹھہ اور دھابیجی میں سیاسی سماجی تنظیموں کے مظاہرے

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)قاضی احمد میں نواب ولی محمد سانحہ کیخلاف ٹھٹھہ اور دھابیجی میں سیاسی سماجی تنظیموں کے مظاہرے سول سوسائٹی کی جانب سے ٹھٹھہ شہر میں نیشنل ہائ وے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسمیں سندھ ترقی پسند پارٹی کے سید جلال شاہ، جمعیت علماء اسلام کے مولانا سلیم عاطف چانڈیو ، عوامی تحریک کے گھنور زئور ، جئے سندھ محاذ کے بابو خشک ، پورہیت مزاحمت کے اعجاز جاکھرو ، حئے سندھ تحریک کے راول کرنائ ، سندھ یونائیٹڈڈ فرنٹ کے واحد خشک ،

قومی عوامی تحریک کے یاسر جاکھرو اور سماجی رہنماء حامد مغل سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی دوسری طرف دھابیجی میں بھنڈ اور ڈیتھا برادری کا نیشنل ہائ وے پر احتجاجی مظاہرہ زرداری مافیا کیخلاف سخت نعرہ بازی قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ گذشتہ روز سانحہ نواب ولی محمد کیخلاف ذوالفقار بھنڈ اور فقیر غلام ڈیتھو کی قیادت میں مذکورہ برادریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا نیشنل ہائ وے پر جاری مظاہرہ میں زرداری مافیا کیخلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پورے سندھ کی زمینوں پر زرداری مافیا قبضہ کا خواب دیکھ رہا ہے جہاں انکا اثر رسوخ ہے وہاں غریب ہاریوں کی زمینوں پر قابض ہیں اور انکا پانی بھی بند کردیتے ہیں سندھ بھر میں لوگ زرداری مافیا سے تنگ آچکے ہیں گذشتہ دو دن سے ہماری برادری کی لاشیں بے یارو مددگار پڑھی ہیں جبکہ سندھ حکومت پتھر دل بنی ہوئ ہے وفاق اور سلامتی ادارے سندھ میں نقص امن کو روکیں اور زرداری ٹولہ کی گرفت کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں