85

راولپنڈی ذکرِ رسولِ مقبول ﷺ وہ عظیم ذکر ہے جس کو خود رب کریم بلند فر ما رہا ہے , پیر محمد حسان حسیب الرحمن

راولپنڈی ذکرِ رسولِ مقبول ﷺ وہ عظیم ذکر ہے جس کو خود رب کریم بلند فر ما رہا ہے , پیر محمد حسان حسیب الرحمن

راولپنڈی (سٹی رپورٹر ) ممتاز روحانی پیشوا پیر جادہ نشین عید گاہ نشریف پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا ہے کہ ذکرِ رسولِ مقبول ﷺ وہ عظیم ذکر ہے جس کو خود رب کریم بلند فر ما رہا ہے اور جس میں ربِ کریم، نورانی ملائکہ، ایمان والے، شجر و حجر غرض کہ کائنات کی ہر چیز شامل ہے۔

یہ ربِ کریم کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے اپنے پیارے حبیب ﷺ ، اہلِ بیتِ اطہار و صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعٰین ، انبیاء و رسل اور اولیاء و اتقیائے امت کی محبت و مودت ہمیں عطا کی اور ان کے ذکر و مناقب بیان کر کے ہمیں اپنا دین و دنیا سنوارنے کا راستہ عطا فرمایا۔ حضور نبی کریم ﷺ کے پیارے و عظیم صحابی مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم وہ عظیم ہستی ہیں جن کے متعلق آپ ﷺ نے ارشاد مبارک فرمایا کہ میں علم کا شہر ہوں اور ایک موقع پر ارشاد فرمایا

کہ میں حکمت کا شہر ہوں اور علی ؓ اس کا دروازہ ہیں۔ حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کی ذاتِ با برکات وہ ہے جن کو اہلِ بیت ِ اطہار میں سے نکالیں تو اہلِ بیت ِ اطہار نا مکمل اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعٰین کی صف میںسے نکالیں تو صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعٰین نامکمل۔ آپؓ خود ارشاد فرماتے ہیں کہ مجھے اللہ کریم اور رسولِ کریم ﷺ نے کرم فرما کر قرآنِ کریم پر ایسا عبور عطا فرمایا کہ قرآنِ کریم کہیں سے بھی کھولو، کوئی بھی آیتِ مبارکہ پڑھو میں اس کا شانِ نزول ، وقتِ نزول اور مقامِ نزول بتا سکتا ہوں

کہ آیتِ مبارکہ مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ ، دورانِ سفر یا کس پہاڑی کے اوپر نازل ہوئی۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ عمرؓ ہلاک ہو جاتا اگر حضرت علی ؓ میرے مشیر نہ ہوتے۔ آج بھی امتِ مسلمہ اگر سچے دل و خلوصِ نیت سے یہی حیدری ؓ جذبہ اختیار کر لے تو کوئی وجہ نہیں کہ دین و دنیا کی شرطیہ کامیابی اس کا مقدر بن جائے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ بحثیتِ مسلمان ہماری زندگیاں حضور نبی رحمت ﷺ ، اہلِ بیتِ اطہار و صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعٰین کی عظیم ترین تعلیمات کے عین تابع ہو جائیں

کیونکہ یہی نورانی تعلیمات نہ صر ف اطمینانِ قلب عطا فرماتی ہیں بلکہ ربِ رحمان کی خوشنودی و رضا کے حصول کا ذریعہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید گاہ شریف میں ماہانہ محفلِ بارہویں شریف کے موقع پر منعقدہ یومِ مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا جس میں مہمانِ خصوصی پیر آف گولڑہ شریف حضرت پیر شمس الدین گیلانی نے شرکت کی

جبکہ وزیر اعظم کے مشیر علامہ طاہر اشرفی اور کثیر تعداد میں علمائے کرام جن میں علامہ مفتی عنصر القادری، علامہ محمد بشارت شازی، علامہ محمد اقبال رضوی ، علامہ ظہور احمد نقشبندی ، علامہ محمد سراج و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ کثیر تعداد میں نعت خونانِ عظام نے دربارِ رسالت مآب , میں گلہائے

عقیدت کا نذرانہ پیش کیا۔ بارہویں شریف و یومِ مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کانفرنس کا اختتام درود و سلام کے بعد پیر محمد نقیب الرحمن کی وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی،ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی، اتحادِ بین المسلمین اور پوری دنیا سے کرونا وبا کے خاتمے کے لئے خوصی دعا پر ہوا۔،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں